متحدہ عرب امارات

مونکی پاکس کی وبا کو لے کر حکام نے قرنطینہ سے متعلق رولز بتا دیئے، اگر کسی متائثرہ شخص کے قریب رہا جائے تو کیا کرنا ہوگا؟

خلیج اردو
دبئی : دبئی ہیلتھ اتھارٹی ڈی ایچ اے نے مونکی پاکس سے متعلق ان افراد کیلئے قرنطینہ کے طریقہ کار کی تفصیل دی ہے جو کسی متائثرہ شخص کے ساتھ قریبی رابطے میں رہے ہوں۔

ڈی ایچ اے نے مونکی پاکس کے متائثرہ شخص کے قریب رہنے والے افراد کی تعریف یوں کی ہے کہ جو مونکی پاکس کے تصدیق شدہ کیس یا کسی متاثرہ جانور کے ساتھ طویل عرصے سے قریبی رابطے میں ہے۔

اس حوالے سے ڈی ایچ اے رابطہ کرکے بتائے گی کہ کون شخص قریبی رابطے کا ہے۔

قریبی رابطے میں رہنے والے کو کیا کرنا چاہیے؟

ایسا شخص جو مونکی پاکس کے قریب رہا ہو، اسے 21 دن قرنطینہ میں گزارنے چاہئیں جب تک کہ یہ تصدیق نہ ہو جائے کہ وہ شخص اس بیماری سے بالکل پاک ہے۔

ہوم قرنطینہ کی ضروریات کیا ہیں:

وہ ایسے کمرے میں رہتا ہو جس کے ساتھ اٹیچ باتھ روم ہو اور کمرے میں مناسب وینٹی لیشن ہو۔

متاثرہ شخص کو اپنی ذاتی اشیاء کا استعمال کرنا چاہیے۔

قرنطینہ کے دوران قریبی رابطوں میں رہنے والوں کو کیا کرنا چاہیے۔

بخار، خارش یا سوجن لمف نوڈس جیسی علامات کی ظاہری شکل کی نگرانی کریں۔ روزانہ درجہ حرارت کا ٹیسٹ کریں۔

احتیاطی تدابیر پر عمل کریں جیسے بار بار ہاتھ دھونا، اپنے کپڑے الگ سے دھونا وغیرہ۔

اگر کوئی علامات ظاہر ہوں تو اس شخص کو ڈی ایچ اے کے کال سینٹر سے 800342 پر رابطہ کرکے آگاہ کرنا چاہیے۔

ایسے افراد کو خون، خلیات، ٹشوز، چھاتی کا دودھ یا اعضاء عطیہ نہیں کرنا چاہیے اور انہیں 21 دنوں کے لیے ایک کمرے میں قرنطینہ رہنا چاہیے۔

اگر اس شخص میں کوئی علامات ظاہر نہ ہوں تو اس کیلئے پی سی آر لیبارٹری ٹیسٹ کی ضرورت نہیں ہے ۔

تاہم علامات ظاہر ہونے کی صورت میں قریبی رابطہ کرنے والے کو قریبی صحت مرکز یا اسپتال جانا چاہیے۔

اگر ٹیسٹ کا نتیجہ مثبت آتا ہے تو مریض کو قرنطینہ کرنے کے طریقہ کار کے بارے میں مطلع کیا جائے گا اور اگر ٹیسٹ کا نتیجہ منفی آتا ہے تو کلوز کنٹکٹ میں رہنے والے کو 21 دنوں تک قرنطینہ میں رہنا چاہیے۔

Source: Khaleej Times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button