متحدہ عرب امارات

متحدہ عرب امارات : پاکستان اور بھارت سے ویکسین شدہ مسافر اب شارجہ کیلئے سفر کر سکتے ہیں، ایئر عربیہ

خلیج اردو
یکم ستمبر 2021
شارجہ : ایئرعربینہ نے بتایا ہے کہ پاکستان ، نیپال ، سری لنکا اور بھارت سے ویکسین شدہ مسافر اب شارجہ اور راس الخیمہ کا سفر کر سکتے ہیں ۔ ایئرلائن کے مطابق جاری کردہ ای ویزوں کے ساتھ ان دونوں امارات میں آنے والے تمام مسافروں کو اپنی روانگی سے قبل آئی سی اے میں رجسٹرڈ ہونا پڑے گا۔ ۔

ان ممالک سے مکمل طور پر ویکسین شدہ رہائشیوں کو بھی آنے کی اجازت دی جائے گی اگر وہ متحدہ عرب امارات میں کرونا ویکسین کی دوسری خوراک لینے کے 14 دن بعد یہ سفر کر رہے ہوں۔ انہیں ویکسینیشن سرٹیفکیٹ کے ساتھ ساتھ الہسن ایپلیکیشن پر گرین اسٹیٹس بھی دیکھانے کرنے کی ضرورت ہوگی۔

ابوظہبی ، شارجہ ، راس الخیمہ اور دیگر شمالی امارات کے باشندوں کو آئی سی اے کی ویب سائٹ پر اندراج کرنا ہوگا جبکہ دبئی کے باشندوں کو سفر سے پہلے جی ڈی آر ایف اے پلیٹ فارم پر اندراج کرنا ہوگا۔

ایئر لائن نے بتایا ہے کہ متحدہ عرب امارات میں کام کرنے والے تمام ویکسین شدہ اور غیر ویکسین شدہ طبی عملہ جیسے ڈاکٹرز ، نرسیں اور ٹیکنیشن بھی ملک میں داخل ہو سکتے ہیں۔

تعلیمی شعبے کا عملہ بشمول یونیورسٹیوں ، کالجوں ، اسکولوں اور اداروں کے اساتذہ ، متحدہ عرب امارات میں زیر تعلیم طلباء ، وفاقی اور مقامی اداروں کا سرکاری عملہ اور انسانی بنیادوں پر آنے والوں کو بھی ملک میں داخلے کی اجازت ہے۔ ایئرلائن نے بتایا کہ گولڈن ویزا ہولڈرز اور سفارت کار بھی ملک میں داخل ہو سکتے ہیں ۔ اس کیلئے ویکسین لگوانے یا نہ لگوانے جیسی کوئی شرط نہیں۔

جو مسافر ان ممالک سے سفر کر رہے ہیں اور اس وقت کسی دوسرے ملک میں 14 دن کے قرنطینہ میں ہیں انہیں متحدہ عرب امارات کے حکام کے ساتھ اندراج کروانا ہوگا۔

اگر بھارت ، پاکستان ، نیپال اور سری لنکا کے مسافر اس وقت کسی تیسرے ملک میں 14 دن کے قرنطینہ میں ہیں اور قرنطینہ کی مدت ختم ہونے سے پہلے سفر کرنا چاہتے ہیں تو انہیں متعلقہ متحدہ عرب امارات کے حکام کے ساتھ رجسٹریشن کرانی ہوگی۔

Source : Khaleej Times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button