متحدہ عرب امارات

متحدہ عرب امارات میں حکام کی جانب سے ٹرک ڈرائیوروں کیلئے گرمیوں مییں حادثات سے بچنے بارے خصوصی ہدایات جاری

خلیج اردو
ابوظبہی : ابوظہبی میں حکام نے بھاری گاڑیاں چلانے والوں کیلئے گرمیوں کے دوران ٹائر پھٹنے کے خطرات اور حفاظتی معیارات کے مطابق ٹائروں کے استعمال کی اہمیت کے بارے اگاہی مہم چلائی ہے جس ٹائروں کی حفاظت سے متعلق آگاہی شامل ہے۔

اس مہم کا اہتمام محکمہ بلدیات اور ٹرانسپورٹ کے انٹیگریٹڈ ٹرانسپورٹ سینٹر نے روڈ سیفٹی نے ابوظہبی میں المسعود گروپ کے اشتراک سے کیا تھا۔

مہم نے ہیوی وہیکل کنٹرول اسٹیشن، مصفحہ کے ٹرک ڈرائیوروں کیلئے ہے۔

گرمی کی شدت میں اضافے کی وجہ سے گرمیوں کے مہینوں میں ٹائر پھٹنے کے واقعات بڑھ جاتے ہیں۔ اس مہم کا مقصد ٹرک ڈرائیوروں میں اپنے ٹائروں کو باقاعدگی سے چیک کرنے کی ضرورت کے بارے میں شعور اجاگر کرنا اور ٹائر پھٹنے کے نتیجے میں ہونے والے سنگین حادثات سے بچنے کے لیے گاڑیوں کی خصوصیات کے مطابق ٹائر استعمال کرنا تھا۔

قبل ازیں ابوظبہی پولیس نے ڈرائیوروں کو متنبہ کیا تھا کہ پرانی اور غیر معیاری ٹائروں کے ساتھ گاڑیاں چلاتے ہوئے پکڑنے پر 500 درہم جرمانہ عائد ہوگا اور ٹرک کو ایک ہفتے کے لیے ضبط بھی کیا جائے گا۔

Source: Khakleej Times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button