متحدہ عرب امارات

کار حادثے میں معذور ہونے والے دو بچوں کو 1 لاکھ 65 ہزار درہم ہرجانے کی مد میں ادا کیا جائے، یو اے ای عدالت کا فیصلہ

 

خلیج اردو آن لائن:

ابوظہبی کی سول کورٹ آف اپیل نے حکم دیا ہے کہ کار حادثے میں معذور ہونے والے دو بچوں کے باپ کو بچوں کو پہنچنے والے نقصان  کے ازالے کے طور پر 1 لاکھ 65 ہزار درہم ادا کیا جائے گا۔

ہرجانہ حادثے کا باعث بننے والا ڈرائیور پر پہلے ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرنے پر کریمنل کورٹ کی جانب سے 1 لاکھ درہم کا جرمانہ عائد کیا گیا تھا، اور اب 65 ہزار درہم مزید عائد کیے گئے ہیں جو کہ ڈرائیور اور اس کی انشورنس کمپنی ادا کرے گی۔

عدالتی ریکارڈ کے مطابق دونوں بچے جس گاڑی میں سفر کر رہے تھے وہ گاڑی ابوظہبی کی ایک سڑک پر لاپرواہ ڈرائیور کی گاڑی سے ٹکرا گئی، جس سے دونوں بچے شدید زخمی ہوئے تھے۔ بچوں کی ٹانگوں کی ہڈیاں ٹوٹنے کے ساتھ دیگر چوٹیں آئی تھیں۔

کریمنل کورٹ کی جانب سے ڈرائیور کو قصور وار قرار دیے جانے کے بعد متاثرہ بچوں کے باپ اپنے بچوں کو پہنچنے والے جسمانی اور نفسیاتی نقصان کی بھرپائی کے لیے سول کیس دائر کرنے کا فیصلہ کیا۔

ابتدائی فیصلے میں سول کورٹ مدعاعلیہ کو 5 ہزار درہم ادا کرنے کا حکم دیا لیکن جب متاثرہ بچوں کے باپ نے عدالتی فیصلے کے خلاف اپیل دائر کردی تو کورٹ آف اپیل نے ہرجانے کا معاؤضہ بڑھا کر 65 ہزار درہم کر دیا۔

Source: Khaleej Times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button