متحدہ عرب امارات

نوکری کی لالچ دے کر خواتین کو جسم فروشی پر مجبور کرنے والے گروہ کو جیل کی سزا سنا دی گئی

خلیج اردو
عجمان : دو غیر ملکیوں کو عمر قید کی سزا سنائی گئی ہے کیونکہ انہوں نے خواتین کو جسم فروشی پر مجبور کیا تھا۔

38 سالہ مرد اور 36 سالہ عورت کو عجمان کی فوجداری عدالت نے سزا سنائی۔ انہیں سزا کے بعد ملک بدر کیا جائے گا۔

یہ افراد گھریلو ملازمین کو سپانسرشپ کی لالچ دے کر انہیں جسم فروشی پر مجبور کرتے تھے۔

پولیس ریکارڈ کے مطابق دو ایشیائی لڑکیوں نے النعیمیہ میں دوسری منزل پر ایک اپارٹمنٹ سے فرار ہونے کی کوشش کی۔ انہوں نے نیچے اترنے کیلئے بستر کی چادریں ایک ساتھ باندھ کر سہارا لیا۔

پولیس نے تفصیل بتاتے ہوئے بیان کیا کہ پہلی لڑکی زمین پر گر گئی اور اس کا پلویس ٹوٹ گیا جس سے بہت زیادہ خون بہنے لگا جبکہ دوسری لڑکی پہلی منزل پر بالکونی میں گر کر معمولی زخمی ہو گئی۔

شور سے اپارٹمنٹ کے مالکان جاگ گئے اور پھر پولیس کو بلایا گیا۔ لڑکیوں کو اسپتال پہنچایا گیا جس کے بعد ان کی نشاندہی پر ملزم کو گرفتار کر لیا گیا۔

دونوں ملزمان کی شناخت ایس ایس اور ٹی این کے طور پر ہوئی ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ تحقیقات سے معلوم ہوا کہ ملزمان متائثرین کو نوکری کا لالچ دے کر ان کے قانونی اسپانسرز سے انہیں ایک صفائی کمپنی میں ملازمت کی یقین دہانی کے بعد انہیں دوسری امارت سے عجمان پہنچایا۔

فرار ہونے والی لڑکیوں کو ایک مقفل اپارٹمنٹ میں پناہ فراہم کرنے کے بہانے انہیں باہر جانے سے منع کیا۔ ملزمان پھر ان کی مجبوری کا فائدہ اٹھا کر انہیں جسم فروشی پر مجبور کرتے تھے۔

متاثرین میں سے ایک ایشین نیشنل ایم این نے عدالت کو بتایا کہ میں نوکرانی کے طور پر کام کر رہی تھی اور اپنے کفیل سے بھاگ گئی اور میں دوسرے مدعا علیہ کو جان گئی جو مجھے اس شرط پر عجمان میں اپارٹمنٹ لے آیا کہ وہ مجھے صفائی کے کام کے لیے ایک کمپنی میں ملازمت دے گا۔

خاتون کے مطابق اس نے مجھے اپارٹمنٹ میں رکھا مجھے بند کر دیا اور مجھے جانے سے روکا۔ اس نے مجھے بتایا کہ کورونا وائرس وبائی بیماری کی وجہ سے جسم فروشی کے علاوہ کوئی اور کام نہیں تھا جس کی وجہ سے مجھے تین ہفتوں تک کام کرنے پر مجبور کیا گیا۔

اپنی آزمائش کے بارے میں بتاتے ہوئے متاثرہ خاتون نے مزید کہا کہ پہلا ملزم اس دن کمرے کے اندر لڑکیوں پر نظر رکھتا تھا جس دن اس نے دوسری لڑکی کے ساتھ فرار کا منصوبہ بنایا تھا۔

ایک اور اپارٹمنٹ کی بالکونی میں اس کے گرنے سے کرایہ داروں کو ہوشیار کر دیا گیا جنہوں نے پولیس کو بلایا اور اس غیر قانونی سرگرمی کو سامنے لایا۔

دوسری متائثرہ ایشیائی شہری کی دوسری شکار نے عدالت کو وہی کہانی سنائی کہ کس طرح اسے دوسری لڑکیوں کی طرح لالچ میں ڈالا گیا۔ اس سے پہلے کہ ان کی سنگین مالی حالت کی وجہ سے انہیں جسم فروشی پر مجبور کیا جائے۔

Source : Khaleej Times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button