متحدہ عرب امارات

متحدہ عرب امارات میں تازہ ترین محظوظ ڈرا میں دو بھارتی شہریوں اور ایک برطانوی باشندے نے 100،000 درہم جیتے

خلیج اردو
دبئی: دو بھارتی شہریوں سمیت چالیس خوش قسمت شرکاء نے 3 ستمبر بروز ہفتہ کو منعقد ہونے والی تازہ ترین محظوظ قرعہ اندازی میں 1 ملین درہم کا دوسرا انعام بانٹا ہے۔

10 ملین درہم کا سب سے بڑا انعام کوئی جیت نہ سکا۔ہر ہفتے کی طرح تین فاتحین نے 92ویں ریفل ڈرا میں کل 300,000 درہم حاصل کیے۔

جنوبی بھارت کی ریاست کیرالہ سے تعلق رکھنے والے بنو اور جنیش اور برطانیہ کے شہری محمد نے ہفتہ وار ریفل ڈرا میں فی کس 100,000 درہم جیتے۔

جنیش ایک 40 سالہ والد ہے جو ایک کمپنی ڈرائیور کے طور پر کام کرتا ہے۔ دبئی میں 17 سال سے مقیم ہے۔ اس نے 2020 میں محظوظ میں دلچسپی لی اور اپنی بچت کے مطابق ہفتہ وار یا ماہانہ بنیادوں پر پانی کی بوتلیں خریدیں۔

جنبیش نے کہا کہ میں جیتنے پر بہت خوش ہوں اور میں اپنی اونم کی تقریبات کو مزید میٹھا بنانے کے لیے محظوظ کا شکریہ ادا کرنا چاہوں گا۔ میرے دوست نے ہفتہ کو مجھے بتایا کہ میں جیت گیا ہوں۔

دوسرا ریفل جیتنے والا بنو دو بچوں کا باپ ہے اور گزشتہ 14 سالوں سے اپنے خاندان کے ساتھ متحدہ عرب امارات میں مقیم ہے۔ وہ 41 سالہ سپلائی چین ایگزیکٹو کے طور پر کام کرتا ہے جو 2021 سے قرعہ اندازی میں حصہ لے رہا ہے۔

بنو نے کہا کہ میں اپنی قسمت پر یقین نہیں کر سکتا. اگرچہ میں نے ابھی تک اس بارے میں کوئی ٹھوس فیصلہ نہیں کیا ہے کہ انعامی رقم کا کیا کرنا ہے، مجھے یقین ہے کہ میں اپنے خاندان کے لیے اچھی سرمایہ کاری کروں گا اور انہیں ایک آرام دہ زندگی دوں گا۔

دو بچوں کے والد 61 سالہ محمد جو 2021 سے محظوظ میں حصہ لے رہے ہیں نے ایک اشتہار کے ذریعے محظوظ کے بارے میں معلوم کیا۔ وہ 20 سال سے متحدہ عرب امارات میں مقیم ہیں اور بطور انسٹرکٹر کام کرتے ہیں۔

محمد نے کہا کہ یہ انعام میری زندگی اور بہت سی زندگیوں کو بہتر بنا دے گا۔ محظوظ نے مجھے اتنا بڑا تحفہ دیا ہے اور میں اپنی باری میں دوسروں کو بھی برکت دینا چاہوں گا۔

محظوظ میں شرکت کرنا انتہائی آسان ہے۔ کوئی بھی شخص www.mahzooz.ae کے ذریعے اندراج کرکے 35 درہم میں پانی کی بوتل خرید سکتا ہے۔ خریدی گئی ہر بوتل کے لیے، شرکاء 10 ملین درہم کا سب سے بڑا انعام 1 ملین درہم کا دوسرا اور 350 درہم کا تیسرا انعام جیتنے کے موقع کے لیے محظوظ گرینڈ ڈرا میں ایک لائن میں داخلے کے اہل ہیں۔

شرکاء ہفتہ وار ریفل قرعہ اندازی میں بھی خود بخود داخل ہو جائیں گے جہاں تین خوش نصیب جیتنے والوں کو 100,000 درہم گھر لے جانے کی ضمانت دی جائے گی۔

Source: Khaleej Times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button