متحدہ عرب امارات

لاکھوں کی گھڑی اور تیس لاکھ درہم نقدی چوری کرنے والا گروہ سلاخوں کے پیچھے

خلیج اردو

دبئی:دبئی کریمنل کورٹ نے ایک ایشیائی باشندے اور ایک گلف شہری کو تین سال جیل کی سزا سنائی ہے جس کو سزا مکمل ہونے کے بعد جلا وطن کیا جائے گا۔

عدالت نے انہیں 750,000  درہم مالیت کی گھڑی اور تیس لاکھ نقد درہم چوری کرنے کا قصوروار ٹہرایا۔ اس گروہ نے ایشیائی کاروباری شخص کو بٹ کوائن کی لالچ دے کر دھوکہ دیا ہے۔ان افراد پر بزنس مین کو اس کی مرضی کے بغیر قبضے میں رکھنے کا بھی الزام ہے۔

2021 میں ایک کاروباری شخص نے پولیس کو شکایت کی تھی کہ اس سے تین ملین درہم نقصد اور ساڑھے سات لاکھ درہم کی گھڑی چھین لی گئی ہے۔

کیس کی تفصیلات کے مطابق بزنس مین جو متائثرہ شخص ہے، نے اپنی گاڑی میں پھنسے ایک ایسا کارڈ دیکھا جس میں ڈیجیٹل کرنسی کی پروموشن تھی اور مارکیٹ کی قیمت سے کم قیمت میں ڈیجیٹل کرنسی فروخت کرنے کی آفر دی گئی تھی۔

اس نے جب رابطہ کیا تو دونوں فریقین کا اس حوالے سے البرشہ دبئی میں ملاقات اور کاروباری ڈیل پر اتفاق ہوا۔

جب وہ البرشا کے ایک ویلاز میں داخل ہوا تو اس نے تین دوسرے لوگوں کو بھی دیکھا جو کورونا وائرس کے خلاف حفاظتی لباس پہنے ہوئے تھے۔ انہوں نے اپنے آبائی ملک سے پولیس افسر ہونے کا دعویٰ کیا اور بتایا گیا کہ وہ زیر حراست ہے اور اسے متحدہ عرب امارات سے جلا وطن کیا جائے گا۔

متائثرہ شخص کو تائثر دیا گیا جیسے انہوں نے کوئی جرم کیا ہو اور اسے گرفتار کرکے جلاوطن کیا جارہا ہے۔

اس کے بعد کاروباری شخص کو  فوجیرہ لے جایا گیا جہاں اسے چار گھنٹے تک گاڑی میں رکھا گیا۔ بعد ازاں اسے دوسری کار میں منتقل کر دیا گیا جس کو ایک خلیجی ممالک کا شہری چلا رہا تھا جس نے دبئی میں محفوظ واپسی کے بدلے رقم کا مطالبہ کیا۔

متاثرہ شخص اسے رقم دینے پر راضی ہوگیا لیکن ڈرائیور نے اس کے قبضے میں ایک قیمتی گھڑی دیکھی اور اسے دبئی لے جانے کے بعد ضبط کرلیا۔

پولیس اہلکار نے تحقیقات میں بتایا کہ سی آئی ڈی کی ایک ٹیم نے دو مشتبہ افراد کی شناخت کی ہے جن میں خلیجی شہری اور ایشیائی شامل ہیں۔ دونوں کو گرفتار کیا گیا تو تحقیقات کے دوران انہوں نے اپنے جرم کا اعتراف کیا۔

Source: Khaleej Times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button