متحدہ عرب امارات

متحدہ عرب امارات: قتل کے دو مجرموں کو سزائے موت سنا دی گئی

 

خلیج اردو آن لائن:

خبررساں ادارے البیان کی رپورٹ کے مطابق دیبہ الفجیرہ کی کریمنل کورٹ نے گلف کوآپریشن کونسل میں سے ایک ملک سے تعلق رکھنے والے دو باشندوں کو قتل کے جرم میں سزائے موت سنا دی۔ مقتول کا تعلق بھی جی سی سی ملک سے تھا۔

مقتول 30 کے پیٹے میں تھا جب اسے قتل کیا گیا۔ متقول کی لاش دیبہ الفجیرہ کے علاقے غوب میں واقع ایک سیمنٹ کے عقب میں ایک گاڑی سے ملی تھی۔

تفتیش سے پتہ چلا تھا کہ متاثرہ شخص کو گولی مار کر قتل کیا گیا تھا۔ تاہم، عدالت کی جانب سے جرم میں ملوث دو افراد کو سزائے موت جبکہ باقی ملزمان کو بری کر دیا ہے۔

Source: Khaleej Times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button