متحدہ عرب امارات

راس الخیمہ کے پہاڑی علاقے میں غیر ملکیوں کی گاڑی گہری کھائی میں گِر گئی،تین افراد زخمی ہوگئے

خلیج اردو

راس الخیمہ:یو اے ای کے امارات راس الإیمہ کے پہاڑی علاقے میں ایکسیڈنٹ کے بعد گاڑی پہاڑ سے نیچھے گر گئی۔پولیس کےمطابق حادثے میں تین افراد زخمی ہوئے جنہیں ریسکیو کرلیا گیا۔تینوں افراد کا تعلق فلپائین سے ہے۔

پولیس کے مطابق واقعہ جبلِ یانس میں پیش آیا۔حادثے میں زخمی تینوں افراد کو شدید چوٹیں آئیں ہیں جنہیں فوری اسپتال منتقل کر دیا گیا۔حادثے کے بعد بنائی گئی ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے زخمی افراد کی گاڑی پہاڑی کے وسط میں گہری کھائی میں گری ہوئی ہے۔

حادثے کی اطلاع ملنے کے فوری بعد نیشنل سرچ اینڈ ریسکیو سینٹر،پولیس اور نیشنل ایمبولینس کی ٹیموں نے رسیکیو آپریشن کرتے ہوئے حادثے کا شکار افراد کو بچایا۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button