متحدہ عرب امارات

متحدہ عرب امارات: خورفکان میں انسداد منشیات مہم کا آغاز کر دیا گیا

خلیج اردو 16 نومبر 2021

شارجہ: شارجہ کی پولیس نے سوموار کو خورفکان میں نوجوان نسل میں منشیات کے حوالے سے آگاہی کیلئے مہم کا آغاز کر دیا۔حکام کے مطابق خورفکان کے ساحل پر قائم پویلین میں شروع کی گئی اس مہم کا مقصد پولیس کی جانب سے شہریوں کے ساتھ رابطوں کو مزید بڑھانا اور انہیں منشیات کے تقصانات سے آگاہ کرنا ہے۔

شارجہ پولیس کے نائب کمانڈر اِن چیف بریگیڈئیر جنرل عبداللہ مبارک کہتے ہیں کہ پولیس سوسائٹی میں شعور پیدا کرنے اور منشیات کے استعمال کی روک تھام کیلئے پُرعزم ہے۔انہوں نے معاشرے سے منشیات کے لعنت کو ختم کرنے کیلئے عوام سے تعاون کی بھی اپیل کی۔شارجہ پولیس کے محکمہ انسداد منشیات کے ڈائریکٹر لیفٹننٹ کرنل ماجد العصام نے اس اقدام کو بہترین قرار دیتے ہوئے کہا کہ معاشرے کی ترقی اور فلاح و بہبود کیلئے ایسے اقدامات ناگزیر ہوتے ہیں۔

لیفٹننٹ کرنل ماجد العصام نےبتایا کہ اس پویلین میں دو سیٹ ترتیب دیئے گئے ہیں جن میں سے ایک برائی کا راستہ اور دوسرا اچھائی کے راستے پر مشتمل ہے۔ برائی کے راستے والے سیٹ میں منشیات کے استعمال سے ہونے والے نقصانات اور اس کے اثرات کو واضح کر تا ہے۔ اچھائی کے راستے والے سیٹ میں بتایا گیا ہے کہ کیسے ایک صحت مند زندگی ناصرف انسان کے خود کیلئے ضروری ہے بلکہ اسکے خاندان اور پورے معاشرے کیلئے بھی ضروری ہے۔

لیفٹننٹ کرنل ماجد العصام نے عوام پر زور دیا کہ وہ انسداد منشیات کے حوالےسے قائم اس پویلین کا دورہ ضرور کریں تاکہ انکو منشیات  کی روک تھام کے حوالےسےمفید معلومات فراہم کی جاسکیں۔۔انہوں نے  کسی بھی منفی سرگرمی کے حوالےسے پولیس اور دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں سے تعاون کرنے کی بھی اپیل کی۔

 

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button