خلیجی خبریںعالمی خبریںمتحدہ عرب امارات

مراکش میں پانچ روز قبل کنویں میں گرنے والے بچے ریان کوبالآخر مردہ حالت میں نکال لیا گیا،متھدہ عرب امارات کی قیادت نے ریان کی وفات پر خاندان کے ساتھ تعزیت کا اظہار کیا

خلیج اردو

دبئی پانچ روز قبل کنویں میں گرنے والا مراکش کا پانچ سالہ ریان جاں بحق ہوگیا۔پانچ سالہ ریان کو آج ریسکیو ٹیموں نے مردہ حالت میں کنویں سے باہر نکالا۔رین کی موت کی خبر دنیا بھر میں پھیلی تو لوگوں نے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا۔ریان کی کنویں میں گرنے کی خبریں سامنے آنے کے بعد پوری دنیا میں ٹویتر پر سیو ریان کا ٹرینڈ شروع ہوگیا تھا۔

 

متحدہ عرب امارات کی قیادت نے بھی ننھے ریان کی موت پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔متحدہ عرب امارات کے وزیر اعظم اور دبئی کے حکمران شیخ محمد بن راشد المکتوم نے اپنے ٹوئٹر پیغام میں ریان کے خاندان اور مراکش کی عوام سے تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وہ اس غم میں انکے ساتھ برابر کے شریک ہیں۔

 

دبئی کے ولی عہد شیخ حمدان بن محمد نے بھی دکھ کا اظار کرتے ہوئے ریان کی تصویر اپنے ٹویٹر اور انسٹاگرام پر پوسٹ کردی۔

عجمان کے ولی عہد شہزادہ عمار بن حمید النعیمی نے کہا کہ دکھ اور مشکل کی اس گھڑی میں ہم ریان کے خاندان اور دوست ملک مراکش کی عوام کے ساتھ ہیں۔

Photo: Sheikha Maryam Mohammed Rashid Al Maktoum/Instagram

 شیخ محمد کی بیٹیوں شیخہ مریم محمد راشد آل مکتوم اور شیخہ لطیفہ بنت محمد بن راشد المکتوم نے بھی ننھے ریان کے خاندان کے ساتھ تعزیت کا اظہار کیا۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button