متحدہ عرب امارات

متحدہ عرب امارات: بھارتی شہری نے قرعہ اندازی میں مہنگی گاڑی جیت لی

خلیج اردو 5دسمبر 2021

دبئی:ایمرٹس ایئرلائن دبئی رگبی سیون کے آخری روز ڈیوٹی فری پروموشن کی قرعہ اندازی میں ایک بھارتی شہری نے مہنگی رینج روور گاڑی جیت لی۔دبئی کے رہائشی 35 سالہ بھارتی شہری رانا سجنانی نے رینج روور اسپورٹس ایچ ایس ای ڈائنیمک گاڑی جیتی۔ انہوں نے یہ گاڑی ٹکٹ نمبر 0784 کے ساتھ جیتی جو انہوں آن لائن خریدی۔

دبئی ڈیوٹی فری پروموشن میں پچھلے چار سالوں سے لگاتار شرکت کرنے والے رانا سجنانی شادیوں کی منصوبہ بندی اور  تقریبات کرواتے ہیں۔انہوں اپنے لئے سالگرہ کے تحفے کے طور پر قرعہ اندازی کی 20 ٹکٹیں خریدیں تھیں۔

رانا سنجنانی نے لگژری گاڑی پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ مسقبل میں مزید ٹکٹس بھی خریدیں گے تاکہ اور بھی بہت کچھ جیت سکیں۔پروموشن کیلئے ٹکٹیں سیون اسٹیڈیم میں ایمریٹس ائیرلائن رگبی کے موقع پر دبئی ڈیوٹی فری کاونٹر پر دستیاب تھیں۔

Source: Khaleej Times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button