متحدہ عرب امارات

شارجہ:میونسپلٹی نے ہفتے کے تمام دن پبلک پارکنگ اسپیسز کی سہولت کا اعلان کردیا،ڈرائیورز کو چارجز کے بارے میں بھی آگاہ کر دیا

خلیج اردو

شارجہ:امارات کی حکومت نے دو مخلتف مقامات ممزار کورنش اور الخان کے علاقوں میں پیڈ پارکنگ کی سہولت متعارف کرانے کا اعلان کیا ہے۔انسٹا گرام پر شارجہ کی میونسپلٹی کارپوریشن کی جانب سے جاری تفصیلات میں پیڈ پارکنگ کی معلومات اور ان کے چارجز کے بارے میں عوام کو بتایا گیا ہے۔پیڈ پارکنگ پر چارجز چودہ فروری سے لاگو ہوں گے۔

ان پارکنگ لاٹس پر پورا ہفتہ فیس ادا کرنا ہونگی۔حکام کے مطابق پبلک مقامات پر پارکنگ اسپیس پر ایک گھنٹے کیلئے دو درہم، دو گھنٹوں کیلئے پانچ درہم اور تین گھنٹوں کیلئے آٹھ درہم ادا کرنا ہونگے۔پبلک پارکنگ ڈیپارٹمنٹ کے سربراہ علی احمد نے بتایا کہ ان اقدامات سے پارکنگ اسپیسز کے غلط استعمال کو روکنے میں مدد ملے گی۔لوگ پبلک مقامات پر گاڑیاں چھوڑ کر چلے جاتے ہیں اور گھنٹوں غائب رہتے ہیں۔جگہ جگہ گاڑیوں کی پارکنگ سے امارات کی منفی تصویر دنیا کے سامنے جاتی ہے۔

علی احمد  نے بتایا کہ ان پارکنگ اسپیسز سے سیاحوں اور مقامی رہائشی افراد کو پارکنگ کی سہولت تلاش کرنے میں آسانی ہوگی۔المزاز سیاحتی مقام ہونے کہ وجہ سے وہاں پر پارکنگ اسپیسز میں اضافے پر خصوصی توجہ دی جارہی ہے۔ڈرائیورز کو پارکنگ چارجز کے بارے میں آگاہ کرنے کیلئے میونسپلٹی کی جانب سے نیلے رنگ کے بورڈز نصب کئے گئے ہیں جن پر مکمل تفصیلات لکھی گئی ہیں۔پارکنگ فیس شارجہ ڈیجیٹل ایپ اور ایس ایم ایس کےذریعے ادا کی جاسکتی ہے۔

 

الخان اور ممزار کے علاقوں میں انسپیکشن ٹیمیں بھی تعیانت کی گئیں جو ڈرائیورز کو پارکنگ اسپیسز اور انکی فیس کے بارے میں اگاہی فراہم کریں گے۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button