پاکستانی خبریںعالمی خبریںمتحدہ عرب امارات

ابوظہبی میں حوثی عسکریت پسندوں کے حملے میں جاں بحق ہونے والے پاکستانی شہری کی شناحت ہوگئی،میت پاکستان پہنچا دی گئی

خلیج اردو

ابوظہبی:ابوظہبی میں حوثی عسکریت پسندوں کے حملے میں جاں بحق ہونے والے پاکستانی شہری کی شناخت معمور خان کے نام سے ہوگئی جس کا تعلق پاکستان کے صوبہ خیبر پختونخوا کے دارلحکومت پشاور سے تھا۔
میڈیا بریفنگ میں پاکستان کے ترجمان دفتر خارجہ عاصم افتخار نے بتایا کہ معمور خان کا جسد خاکی پاکستان پہنچا دیا گیا ہے۔ ابوظہبی میں پاکستانی سفارتخانے کے اہکاروں ے میت کو پاکستان روانہ کیا۔معمور خان کی میت پشاور ایئرپورٹ پر اہل خانہ کے حوالے کی گئی۔

عاصم افتخار نے حملے میں جاں بحق ہونے والے افراد کے اہلخانہ سے تعزیت کی اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کیلئے نیک خواہشات کا بھی اظہار کیا۔متحدہ عرب امارات میں پاکستان کے سفیر افضال محمود نے حملے میں زخمی ہونے والے دو پاکستانیوں کی اسپتال میں عیادت کی۔انھوں نے زخمیوں کو ہر ممکن طبی امداد فراہم کرنے کی یقین دہانی کرائی۔

 

دوسری جانب عسکریت پسندوں کے حملے میں جاں بحق ہونے والے بھارتی شہری ہردیپ سنگھ اور ہردیو سنگھ کی میتیں بھی بھارتی پنجاب کے شہر امرتسر پہنچا دی گئی۔دونوں جاں بحق افراد کی میتیں ان کے اہل خانہ نے وصول کی جن کی آخری رسومات ادا کردی گئی۔

 

واضح رہے کہ چند روز قبل یمنی حوثی عسکریت پسندوں کی جانب سے ڈرونز اور بیلسٹک میزائل کے حملے میں ابوظہبی نیشنل آئل کمپنی کے تین ملازمین جاں بحق ہوئے جن میں دو بھارتی اور ایک پاکستانی شہری شامل تھا۔حملے میں پاکستانی اور بھارتی شہریوں سمیت چھ افراد زخمی بھی ہوئے۔

 

متحدہ عرب امارات کی اعلیٰ قیادت نے پاکستان اور بھارت کے سربراہان مملکت سے رابطہ کیا اور شہریوں کی ہلاکت پر دکھ کا اظہار کیا۔متحدعہ عرب امارات کی قیادت نے غمزدہ کاندانوں سے بھی تعزیت کا اظہار کیا۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button