متحدہ عرب امارات

متحدہ عرب امارات:راس الخیمہ میں پولیس نے 2021 میں چار سو سے زائد شادی بیاہ اور خاندانی تنازعات کے کیسز حل کیئے

خلیج اردو

ابوظہبی:راس الخیمہ پولیس کے سوشل سپورٹ سینٹر نے گزشتہ برس مختلف خاندانی تنازعات اور اسکولوں میں بچوں پر تشدد کے 403 تین کیسز کو انتہائی خوش اسلوبی سے حل کیا۔
راس الخیمہ پولیس کے سوشل سپورٹ سینٹر کے سربراہ لیفٹیننٹ کرنل احمد ابراہیم کے مطابق یہ تمام کیسز معاشرے میں پولیس کے تعمیری کردار کی بدولت حل کئے جاسکے۔معاشرے میں جرائم کو پروان چڑھنے سے روکنے اور عدم برداشت پر قابو پانے کیلئے متاثرین کو نفسیاتی اور سماجی معاونت بھی فراہم کی گئی۔

 

لفٹننٹ کرنل ابراہیم کے مطابق یہ تمام کیسز انتہائی پرامن اور دوستانہ ماحول میں عدالتوں اور پولیس اسٹیشنز کے باہر رازداری کے ساتھ حل کیے گئے۔مختلف متاثرین کو نفسیاتی معاونت فراہم کرنے کے بعد پچاس کے قریب کیسز متعلقہ حکام کو بھجوائے گئے۔
سوشل سپورٹ سینٹر کی جانب سے مختلف تنازعات میں مشاورت اور تجاویز بھی پیش کی گئی تاکہ مستقبل میں ان سب سے بچا جا سکے۔

 

لیفٹیننٹ کرنل ابراہیم کے مطابق خاندانی معاملات میں سب سے اہم چیز برداشت ہوتی ہے اور سوشل سپورٹ سینٹر کی ماہرین اس بات کو یقینی بنانے کی کوشش کرتے ہیں کہ متاثرین میں برداشت کے عنصر کو بڑھایا جائے۔
ان خاندانی تنازعات اور بچوں پر تشدد کے کیسز کو حل کرنے میں محکمہ عدالت اور پبلک پراسیکیوشن نے بھی معاونت فراہم کی۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button