متحدہ عرب امارات

دبئی:کرسمس کے اصل درخت دو ہزار درہم تک فروخت ہونے لگے

خلیج اردو 23 دسمبر 2021

دبئی:متحدہ عرب امارات میں کرسمس کیلئے زیادہ تر درخت امریکا، کینیڈا اور ڈینمارک سے درآمد کئے جاتے ہیں۔رواں برس پھولوں کی منڈی میں کرسمس ٹریز کی مانگ میں اضافہ ہوا ہے۔

المدینہ گارڈن سے تعلق رکھنے والے آدم انصف کے مطابق گزشتہ دو سالوں سے لوگوں کو کرسمس منانے کا صحیح سے موقع نہیں ملا اس لئے رواں برس کرسمس ٹریز کی مانگ میں بےپناہ اضافہ ہوا ہے۔آدم نے بتایا کہ ابتک وہ 700 سے زائد درخت فروخت کر چکے ہیں جبکہ ابھی کچھ باقی بھی ہیں جس کیلئے وہ پُرامید ہیں کہ وہ بھی فروخت ہوجائیں گے۔انہوں نے کہا کہ صرف انکے پاس ہی نہیں بلکہ پوری مارکیتمیں کرسمس کے درختوں کی فروخت میں اضافہ ہوا ہے۔

 

پھولوں کی منڈی میںکام کرنے والوں کے مطابق کرسمس کے درختوں کی قیمتوں کا دارومدار ان کے سائز پر ہوتا ہے۔ عمومی طور پر ایک دو فٹ اونچے درخت کی قیمت ڈھائی سو درہم سے شروع ہوکر دو ہزار درہم تک جاتی ہے۔

 

تہوار کے بعد عام طور پر ان درختوں کو ضائع کر دیا جاتا ہے تاہم ان کو اگلے برس کیلئے محفوظ رکھنے کے طریقے بھی موجود ہیں۔

SOURCE: KHALEEJ TIMES

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button