متحدہ عرب امارات

متحدہ عرب امارات نے مریخ مشن ہوپ پروب سے حاصل ہونے والی معلومات کی دوسری قسط جاری کر دی

خلیج اردو

ابوظہبی:متحدہ عرب امارات کے خلائی مشن ہوپ پروب کے ذریعے مریخ سے لی جانیوالی سائنسی معلومات کی دوسری قسط بین الاقوامی برادی کے ساتھ شئیر کر دی گئیں۔ 76 گیگا بائٹس سے زیادہ کا ڈیٹا  عالمی سائنس ڈیٹا سینٹر میں اپلوڈ کیا گیا ہے۔

ڈیٹا متحدہ عرب امارات کے خلائی مشن ہوپ پروب کے ذریعے مریخ کی آب و ہوا اور ماحول کے بارے میں معلومات اکھٹی کی گئیں ہیں۔اس ڈیتا میں 23 مئی سے اکتیس اگست تک جدید ترین آلات اور کیمروں سے لی گئیں معلومات اور تصاویر شامل ہیں۔اس ڈیٹا سے سائنسدانوں کو مریخ کے بارے میں مزید معلومات اور اسکے ماحول کو مزید بہتر طور پر سمجھنے میں مدد ملے گی۔

ہوپ پروب کے پروجیکٹ ڈائریکٹر انجینئرنگ عمران شراف کا کہنا ہے کہ خلائی مشن سے مریخ کے بارے میں اکٹھی کی گئی معلومات کا اجراء متحدہ عرب امارات کے مشاہدات کو عالمی سطح پر دستیاب کرنے کے ہدف کی عکاسی کرتا ہے۔اس صحیح مریخ کی سطح اور ماحول کے بارے میں نئی معلومات دریافت ہو نگی۔

ہوپ پروب سے حاصل ہونے والی معلومات کی پہلی قسط گزشتہ برس اکتوبر میں شئیر کی گئی تھی جس میں مریخ کی سطح کی بہت سی انوکھی تصاویر منظر عام پر آئیں تھی۔مشاہدے میں مریح کی اوپری سطح پر الٹراوالیٹ شعاعوں کے حوالے سے سائنسدانوں کی توقعات اور تجربات کو مزید وسیع کردیا تھا۔

پہلی قسط میں جاری کئے جانیوالے دو ٹیرا بائیٹس ڈیٹا میں سے ڈیڑھ ٹیرا بائیٹس پر تصاویر مشتمل تھیں۔ڈیٹا کی اشعات کے دس روز کے اندر ڈیڑھ ٹیرا بائیٹ پر مشتمل تصاویر ڈاون لوڈ کی گئیں۔

متحدہ عرب امارات کے خلائی مشن ہوپ پروب میں تین مختلف آلات لگی ہوئی ہیں جن میں ای ایکس آئی کیمرہ جو بہترین کوالٹی کے ساتھ ڈیجیٹل کلر تصاویر بناتا ہے تاکہ مریخ کی سطح کی اچھی تصاویر لہ جاسکیں۔اس کے علاوہ مریخ کے درجہ حرات، دھول، اور آب و ہوا کو جانچنے کیلئے ہوپ پروب پر انفراریڈ اسپیکٹرو میٹر نصب ہے۔ہوپ پروب پر مریخ الٹرا وائلٹ اسپیکٹرو میٹر بھی نصب جس کے ذریعے مریخ کی تہہ میں مختلف اقسام کی گیس اور ہوا میں آکسیجن اور ہائیڈورجن کی موجودگی کا مطالعہ کیا جاتا ہے۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button