متحدہ عرب امارات

متحدہ عرب امارات: نئے سال کے آغاز پر تین دن کی چھٹیاں

خلیج اردو 8 دسمبر 2021

ابوظہبی:متحدہ عرب امارات نے اپنے رہائشیوں کے لیے تین دن کی چھٹیوں کی صورت میں 2022 کے آغاز پر بہترین تحفہ دیدیا۔

 

حکومت کی جانب سے یکم جنوری سے ویک اینڈ کو ہفتے اور اتوار پر منتقل کرنے کا اعلان کیا گیا ہے۔31 دسمبر کو جمعہ کا دن بنتا ہے جو موجودہ شیڈیول کے مطابق چھٹی کا دن ہوتا ہے۔ ایسے میں متحدہ عرب امارات کے رہائشی یکم اور دو جنوری کو ہفتے اور اتوار کے ساتھ ساتھ جمعہ کو بھی چھٹی کا مزا لیں گے۔

 

 

اس کا مطلب نئے سال کا آغاز متحدہ عرب امارات کے سرکاری اور چند نجی اداروں کے ملازمیں تین دن کی چھٹیوں سے کریں گے۔

SOURCE: KHALEEJ TIMES

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button