متحدہ عرب امارات

متحدہ عرب امارات کے وزیر انسانی وسائل کا پرائیویٹ کمپنیوں پر نئے ویک اینڈ سسٹم پر عملدرآمد کرنے پر زور

خلیج اردو 7 دسمبر 2021

ابوظہبی:متحدہ عرب امارات کے انسانی وسائل کے وزیر ڈاکٹر عبدالرحمن عبدالمنان الاوار نے پرائیویٹ کمپنیوں پر زور دیا ہے کہ وہ حکومت کی جانب سے منظور کیے گئے نئے ویک اینڈ سسٹم کا عوامی شعبے کے لیے بہترین استعمال کریں۔

 

وزیر برائے انسانی وسائل نے پرائیویٹ کمپنیوں پر یہ بھی زور دیا کہ وہ اپنی سرگرمیوں کی نوعیت کے تناسب سے کام کے اوقات کار سے متعلق اپنے داخلی نظام میں ترمیم کرے اور ساتھ ہی ساتھ اپنے ملازمین کے لئے کام کے حوالے سے سازگار ماحول فراہم کرے۔

 

عبدالرحمان الاوار نے کہا کہ مقامی لیبر مارکیٹ کو سپورٹ کرنے کے علاوہ یہ نیا نظام نجی شعبے کے اداروں اور سہولت کے لیے بیرونی لین دین کی پائیداری کو بھی یقینی بنائے گا۔یہ نظام سرمایہ کاروں اور کاروباری مالکان کے مفادات کو پورا کرے گا۔اس سے کمپنیوں کے ملازمین کی کارکردگی میں بھی بہتری آئے گی۔

 

 

عبدالرحمان الاوار نے کاروباری مالکان پر زور دیا کہ وہ کام کے اوقات کار کی پابندی کرنے اور ملازمین کو کنٹریکٹ کے مطابق ہفتہ وار اور سالانہ چھٹیاں کرنے کی بھی اجازت دے۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button