متحدہ عرب امارات

متحدہ عرب امارات : عوامی مقامات پر غیر اخلاقی اقدام یا تقاریر پر ایک مہینہ جیل اور 100,000 تک درہم جرمانہ کیا گیا ہے

خلیج اردو
20 اکتوبر 2021
دبئی : متحدہ عرب امارات کے استعاثہ عامہ نے سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر ایک یاد دہانی نوٹس جاری کیا ہے جو عوامی مورال سے متعلق اقدامات یا تقاریر کے بارے میں ہے جہاں کہا گیا ہے ایسے عوامل میں ملوث افراد سے قانون کے مطابق نمٹا جائے گا۔

عوامی مقامات پر چیخنا ، چلانا ، گانے گانا یا تقاریر میں مشغول ہونا اخلاقیات کے منافی ہے جو قانون کے ذریعہ قابل سزا ہوگا۔ اس طرح کی کارروائیوں کی سزا ایک ماہ سے زیادہ قید اور 100،000 درہم تک جرمانہ ہو گا۔

وفاقی جرمانوں کے قانون کے آرٹیکل 361 میں کہا گیا ہے کہ جو بھی عوامی طور پر کسی دوسرے شخص کو فحش کام کرنے پر آمادہ کرتا ہے اسے قید اور جرمانے کی سزا کا سامنا کرنا پڑے گا۔

Source : Khaleej Times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button