متحدہ عرب امارات

غیر قانونی طور پر انلائن مواد جمع کرنا اور اسے شیئر کرنے پر ایک کروڑ درہم تک کا جرمانہ ہوگا ، حکام نے خبردار کر دیا

خلیج اردو
دبئی : متحدہ عرب امارات میں استعاثہ عامہ نے اعلان کیا ہے کہ انلائن مواد کو غیر قانونی طور پر جمع کرنا اور پھر اسے پھیلانا جرم ہے جس کی سزا 300,000 درہم تک ہو سکتی ہے۔

استعاثہ عامہ نے ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر پوسٹ کی ہے جس میں آگاہی دینے کیلئے بتایا گیا ہے کہ سوشل میڈیا پر افواہوں اور غیر مصدقہ اطلاعات کا سلسلہ روکنےاور الیکٹرانک کرائمز کے انسداد کیلئے سخت سوشل میڈیا سے متعلق قانون موجود ہے۔

اس حوالے سے 2021 کے فرمان نمبر 34 کا آرٹیکل 53 لاگو ہوتا ہے۔ قانون کے مطابق غیر قانونی مواد کو ذخیرہ کرنا، شیئر کرنا یا شائع کرنا جرم ہے جس کے لیے اگر کوئی شخص آن لائن ویب سائٹ یا اکاؤنٹ کا استعمال کرتا ہے اور سرکاری احکامات میں بیان کردہ مدت کے اندر اس طرح کے مواد تک رسائی پر پابندی کے قانون سے انحراف کرتا ہے تو اسے جرمانہ کیا جائے گا۔

اگر کوئی شخص مذکورہ بالا قانون کے مطابق ایسے کسی مواد کو سوشل میڈیا یا ویب سائیٹ یا انلائن ذرائع سے ہٹانے سے انکار کرتا ہے تو اسے بھی قانون اپنی گرفت میں لے گا۔

Source: Khaleej Times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button