متحدہ عرب امارات

جعلی ای میل ، ویب سائیٹ اور اکاؤنٹ بنانے والوں کو دو لاکھ درہم تک جرمانہ کیا جائے گا

خلیج اردو
دبئی: متحدہ عرب امارات کی استعاثہ عامہ نے ایک مختصر دورانیے کی فلم جاری کی ہے جس میں سوشل میڈیا پر آگاہی دی گئی ہے۔

پوسٹ میں سوشل میڈیا پر جعلی اکاؤنٹس بنانے ، جعلی ای میل یا جعلی ویب سائیٹ بنانے کی سزا بتائی گئی اور عوام کو متنبہ کیا گیا ہے کہ اس حوالے سے خبردار رہیں۔

آگاہی ویڈیو کے مطابق افواہوں اور سائبر کرائمز سے نمٹنے کے لیے 2021 کے وفاقی حکم نامے کے قانون نمبر 34 کے آرٹیکل (11) میں یہ شرط رکھی گئی ہے کہ کوئی بھی شخص جو جعلی ویب سائٹ، آن لائن اکاؤنٹ یا ای میل بناتا ہے، کسی حقیقی یا قانونی شخص کی نقالی کرتا ہے،کو قانون کی گرفت میں آنا ہوگا۔

ایسے شخص کو قید اور کم از کم 50,000 اور زیادہ سے زیادہ 200,000 درہم جرمانہ یا پھر قید اور جرمانہ دونوں ہوں گے۔

پبلک پراسیکیوشن نے مزید وضاحت کی ہے کہ مجرم کو کم از کم دو سال قید کی سزا دی جائے گی۔

اگر وہ کسی بھی شخص کو جعلی ویب سائٹ، آن لائن اکاؤنٹ یا ای میل استعمال کرنے کی اجازت دیتا ہے تاکہ وہ نقلی شکار کو نقصان پہنچا سکے۔

اگر جعلی ویب سائٹ، آن لائن اکاؤنٹ یا ای میل متحدہ عرب امارات کے کسی ادارے کی نقالی کرتی ہے تو پانچ سال سے زیادہ کی قیداور 200,000 درہم کم از کم اور زیادہ سے زیادہ 2,000,000 درہم کا جرمانہ ہوگا۔

مذکورہ پوسٹ پبلک پراسیکیوشن کی کمیونٹی کے اراکین میں قانونی ثقافت کو فروغ دینے اور ملک میں تازہ ترین قانون سازی کے بارے میں ان کی بیداری بڑھانے کی مسلسل کوششوں کا حصہ ہے۔

Source: Khaleej Times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button