متحدہ عرب امارات

متحدہ عرب امارات : ای ڈاکومنٹس میں جعل سازی کرنے پر 750,000 درہم تک جرمانہ ہوسکتا ہے

خلیج اردو
05 اکتوبر 2021
دبئی : استعاثہ عامہ نے آج وضاحت کی ہے کہ یو اے ای میں ای دستاویزات میں ردوبدل اور جعل سازی ایک قانونی جرم ہے جس کی سزا مختلف نوعیت کی جعل سازی کی صورت میں میں بھاری جرمانہ ہے۔

سوشل میڈیا کا سہارا لے کر پبلک پراسیکیوشن نے بتایا ہے کہ آئی ٹی جرائم سے نمٹنے کے حوالے سے 2012 کے وفاقی فرمان نمبر (5) کے آرٹیکل (6) کے مطابق کوئی بھی شخص جو وفاقی یا مقامی حکومت یا وفاقی یا مقامی سرکاری اداروں کی طرف سے جاری کردہ ای ڈاکومنٹس جعلی بناتا ہے۔ تو اسے عارضی قید اور جرمانے کی سزا دی جائے گی جو 150،000 سے 750،000 تک ہوگی۔

اگر مذکاروہ بالا صورت کے علاوہ دستاویزات میں جعل سازی کی گئی ہے تو جرمانہ کم از کم ایک لاکھ درہم اور زیادہ سے زیادہ تین لاکھ درہم ہوگا۔

پبلک پراسیکیوشن نے یہ معلومات قانونی کلچر کو فروغ دینے اور عوامی شعور بیدار کرنے کی مہم کے حصے کے طور پر جاری کیے ہیں۔

Source : Khaleej Times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button