متحدہ عرب امارات

متحدہ عرب امارات : دبئی ایئرپورٹ پر مختلف مقاصد کیلئے اب ایمریٹس کی آئی ڈی کارآمد ہوگی

خلیج اردو
22 جولائی 2021
دبئی : وہ مسافر جو دبئی سے باہر جانا چاہتے ہیں، اب ایمریٹس کی آئی ڈی کا استعمال کر سکتے ہیںجب وہ اپنی ویکسینشن اور پی سی آر اسٹیٹس دیکھانا چاہتے ہوں۔

ایمریٹس ایئرلائنز اور دبئی ہیلتھ اتھارٹی کے درمیان کولیبریشن ہوا ہے جو دبئی ورلڈ ٹریڈ سنٹر میں عرب ہیلتھ 2021 کے پہلے دن سامنے آیا۔

دبئی کی کاغزات کے بغیر کی حکمت عملی کے تحت ، ایمریٹس کے اسٹاف نے عرب ہیلتھ میں کھڑے ہوکر دیکھایا کہ کیسے وہ کاغذات اور دیگر ڈاکومنٹس کی ضرورت کو ختم کرکے ویکسینشن اور پی سی آر ٹیسٹ کے رزلٹ کا اسٹیٹس دیکھ سکتے ہیں۔

جب مسافر چیک ان کاؤنٹر پر آئے گا ، تو ان سے کہا جائے گا کہ وہ اپنی امارات کی شناختی اسکین کریں اور یہ ہماری اسکرینوں پر دکھائے گا اگر ان کی ویکسی نیشن مکمل ہو گئی ہے – اس کا مطلب ہے کہ اگر انہوں نے دونوں ویکسین خوراکیں لی ہیں اور اگر ان کا پی سی آر ٹیسٹ کا نتیجہ درست ہے (سفر سے پہلے مقررہ مدت میں ہو چکا ہے) اس سے انضباطی کارڈوں یا پی سی آر کے نتائج کی رپورٹس کو جسمانی طور پر لے جانے کی ضرورت ختم ہوجائے گی جس سے چیک ان عمل کو تیز تر اور ہموار ہوجائے گا۔

جیسے ہی ایمریٹس کی آئی ڈی کو اسکین کیا جائے گا، مسافر کی جانب سے لی گئی ویکسین ظاہر ہو جائے گی۔ یہ بھی ظاہر ہو جائے گا کہ دوسری خوراک کب لی گئی تھی۔

ایمریٹس آئی ڈی اسکین ضروری نہیں اور مسافروں کیلئے اسمارٹ آپشن کا استعمال ہو سکتا ہے۔اس سے پہلے تصدیق کیلئے مسافروں کے ویکسینشن کارڈ اور ٹیسٹ کارڈ دیکھا جاتا تھا۔

اب اسٹاف دبئی ہیلتھ اتھارٹی کیجانب سے مجاز شدہ آسٹرازینیکا ، فائزر اور بائیوٹیک کو آئی ڈی سے منسلک کیا گیا ہے۔

Source : Khaleej Times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button