متحدہ عرب امارات

بریکنگ نیوز: یو اے ای نے چینی کمپنی کی تیار کردہ کورونا ویکسین کو عام استعمال کے لیے منظور کر لیا

 

خلیج اردو آن لائن:

متحدہ عرب امارات میں چینی کمپنی سینو فارم کی تیار کردہ ویکسین کو عام استعمال کے لیے منظوری دے دی گئی ہے۔ یو اے ای حکام نے یہ فیصلہ سینو فارم کی طرف رجسٹریشن کی درخواست دیے جانے کے بعد کیا ہے۔

متحدہ عرب امارات کی وزارت صحت کا کہنا ہے کہ اس ویکسین کی رجسٹریشن کورونا وبا کے خلاف جنگ میں بڑا قدم ہے۔

ویکسین کتنے فیصد مؤثر ہے؟

متحدہ عرب امارات کی وزارت صحت نے ابوظہبی ہیلتھ ڈیپارٹمنٹ کے ساتھ مل کر اس ویکسین کے فیز تھری کے تجربات کے بعد سامنے آںے والے ضمنی نتائج کا تجزیہ کیا ہے۔ اور ان نتائج سے پتہ چلتا ہےکہ سینوفارم کمپنی کی بنائی یہ ویکسین کورونا کے خلاف 86 فیصد تک مؤثر ہے۔

اس علاوہ تجزیے سے پتہ چلتا ہے کہ یہ ویکسین اینٹی باڈیز کو الگ کرنے میں 99 فیصد مؤثر ہے جبکہ درمیانے درجے کے بیمار اور شدید بیمار کیسز کو روکنے میں 100 فیصد تک مؤثر ہے۔

اور نتائج مین ویکسین کے غیر محفوظ ہونے کے بھی کوئی ثبوت نہیں ملے۔

خیال رہے کہ جولائی میں متحدہ عرب امارات میں اسی ویکسین کے فیز تھری کے تجربات کا آغاز کیا گیا تھا۔ جس میں 31 ہزار کے قریب رضاکاروں نے شرکت کی تھی۔ اور ان رضاکاروں کو 21 دن کے وقفے سے ویکسین کی 2 خوراکیں لگائی گئی تھیں۔

ان ٹرائلز کو ابوظہبی محکمہ صحت، یو اے ای کی وزارت صحت اور جی 42 ہیلتھ کیئر کمپنی چلا رہی تھی۔

اور حال ہی میں متحدہ عرب امارات نے روسی ویکسین سپنٹکن وی کے فیز تھری کے ٹرائل بھی شروع کر دیا ہیں۔ جس کے لیے 500 رضا کاروں کو بھرتی کیا جا رہا ہے۔

Soruce: Khaleej Times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button