متحدہ عرب امارات

متحدہ عرب امارات میں کورونا ویکسین مہم کے کاروباری سرگرمیوں پر مثبت نتائج سامنے آنے لگے

 

خلیج اردو آن لائن:

متحدہ عر ب امارات میں کورونا ویکسین مہم کے آغاز کی وجہ سے نجی تجارتی سرگرمیوں پر مثبت اثر پڑنے لگا۔ جس کے پہلا ثبوت دبئی کی پیٹرولیم مصنوعات کی صںعت کے علاوہ دیگر صنعتوں کی پیداوار میں ہونے والا اضافہ ہے اور اس اضافہ کی وجہ سے پورے سال کے بعد روزگار کی شرح میں اضافہ ہونے لگا ہے۔

آئی ایچ سی مارکیٹ کی جانب سے کیے گئے سروے کی منگل کے روز جاری کی گئی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ جنوری کا مہینہ دبئی میں کاروباری سرگرمیوں میں اضافے کا مسلسل دوسرا مہینہ ہے۔ جس کی وجہ سے 14 مہینوں کے بعد روزگار میں سب سے زیادہ اضافہ ہوا ہے۔

آئی ایچ ایس کی جانب سے تیار کردہ ماہانہ پرچیزنگ انڈیکس کے مطابق دبئئ 50 اشاریہ 0 کی مخصوص حد سے مسلسل دو مہینوں تک اوپر رہا ہے۔

اس سروے میں مانیٹر کیے گئے تمام شعبوں میں سوائے ٹریول اور ٹورازم کے شعبے کے تمام شعبوں میں اس سال آغاز میں پیداوار میں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔

ٹریو اور سیاحت کے شعبے کی پیداوار میں کمی بین الاقوامی سطح پر لگائی سفری پابندیوں کی وجہ سے رہی۔

جبکہ ہول سیل وار رٹیل کے کاروباروں کی پیداوار جنوری میں سب سے زیادہ رہی ہے اور انہیں شعبوں نے سب سے زیادہ نوکریاں پیدا کیں۔

جبکہ آکسفورڈ اکنامکس کا کہنا ہے کہ دبئی کے ٹریول اور سیاحت کے شعبے میں مثبت رجحان کی امید کی جا سکتی ہے۔ کیونکہ ویکسین مہم کو سیاحوں کا اعتماد بڑھانا چاہیے۔ اور اسرائیل کے ساتھ معاہدہ اور قطر کے ساتھ تعلقات بحال ہونے سے ایکسپو 2021 اور فی ففا ورلڈ کپ 2022 سیاحوں کی ایک بڑی تعداد کو اپنی طرف متوجہ کر سکتے ہیں۔

مزید برآں، اس سروے میں فرمز نے مستقبل کے کاروباری حالات کے بارے میں اعتماد کا اظہار کیا ہے۔

Source: Khaleej Times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button