خلیجی خبریںمتحدہ عرب امارات

امارات کے نائب صدر شیخ محمد بن راشد کا غیر ملکی قیدیوں کی رہائی کا حکم

خلیج اردو: امارات کے نائب صدر شیخ محمد بن راشد آل مکتوم نے امارات کے49ویں قومی دن کے موقع پر مختلف ملکوں کے 472 قیدیوں کی رہائی کا حکم جاری کر دیا ہے۔

اماراتی میڈیا کے مطابق دبئی کے پبلک پراسیکیوٹر حسام الحمیدان نے بتایا کہ جیل سے رہائی کے بعد قیدی معاشرے کا مفید حصہ بنیں گے اور معمول کی زندگی گزار سکیں گے کیونکہ انہیں قید کے دوران معاشرے میں مفید شہری بنانے کی تربیت دی جاتی رہی ہے۔

یہ رہائی رواداری کے اصولوں کی بنیاد پر کی جا رہی ہے جس کیلئے پبلک پراسیکیوشن نے دبئی پولیس اور متعلقہ اداروں کے ساتھ مطلوبہ اقدامات کر لیے ہیں۔

ام القیوین کے حاکم شیخ سعود المعلا نے قومی دن کے موقع پر متعدد قیدیوں کی رہائی کا حکم جاری کیا ہے تاکہ قیدی رہائی پاکر اپنے رشتے داروں اور دوستوں کے ساتھ مل کر قومی دن کی خوشیاں منا سکیں

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button