متحدہ عرب امارات

دبئی کو سیاحت کیلئے دنیا کا بہترین شہر قرار دیدیا گیا، شیخ ہمدان کہتے ہیں دبئی ہمیشہ آپکا گھر رہے گا

خلیج اردو

دبئی:دبئی کو رواں سال سیاحت کیلئے دنیا کا بہترین شہر قرار دیا گیا ہے۔دبئی کو یہ اعزاز بہترین سہولیات،ماحول،افراسٹرکچر اور سیر و تفریح کے بےپناہ مواقعوں کے باعث دیا گیا۔

دبئی نے دنیا کے کئی بڑے شہروں لندن،پیرس  اور روم کو اس فہرست میں پیچھے چھوڑ دیا۔گزشتہ برس کورونا پابندیوں کے بعد دبئی نے سب سے پہلے سیاحوں کیلئے اپنی سرحدیں کھولیں۔گزشتہ برس دبئی میں ایکسپو 2020 اور کرسمس کے موقع پر ریکارڈ  تعداد میں سیاحوں نے دبئی کا رُخ کیا۔

دبئی کو دنیا بھر میں بہترین شہر قرار دینے کے اعزاز اکا خیرمقدم کرتے ہوئے دبئی کے ولی عہد شیخ ہمدان بن محمد بن راشد المکتوم نے اپنے سوشل میڈیا اکاونٹ پر ایک ویڈیو شیئر کی جس میں دبئی کے بہترین مقامات دیکھائے گئے ہیں۔شیخ ہمدان نے سیاحوں کو دبئی میں خوش آمدید کہتے ہوئے لکھا کہ ہمارے گھر ہمیشہ آپکے کھلے رہیں گے۔

شیخ ہمدان دبئی آنے والے سیاحوں میں کافی شہرت رکھتے ہیں ۔انہیں اکثر سیاحوں اور شہریوں کے ساتھ تصاویر اور سیلفیاں بنواتے دیکھا جاسکتا ہے۔ گزشتہ برس انہوں نے برج العرب پر چینی خاندان سے ملاقات کی اور انکے ساتھ تصاویر بھی بنوائیں۔ملاقات میں انہوں نے چینی خاندان کو دبئی میں خوش آمدید کہا اور بعد ازاں تصاویر اپنے سوشل میڈیا اکاونٹ پر بھی شیئر کی۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button