متحدہ عرب امارات

متحدہ عرب امارات: تیز رفتار گاڑی نے زیبرا کراسنگ سے گزرنے والے سائیکل سوار کو ٹکر مار دی، ویڈیو دیکھیں

 

خلیج اردو آن لائن:

ابوظہبی پولیس کی جانب سے جمعے کے روز موٹر سواروں کے لیے ایک تازہ وارننگ جاری کی گئی ہے۔ جس میں انہیں زیبرا کراسنگ کے پاس آتے ہی گاڑی کی رفتار کم کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

آگاہی مہم کے حصے کے طور پر ابوظہبی پولیس نے ایک ویڈیو شیئر کی ہے جس میں ایک تیز رفتار گاڑی زیبرا کراسنگ پر  سے گزرنے والے ایک سائیکل سوار کو ٹکر مار دیتی ہے۔ اس ویڈیو میں دیکھایا گیا ہے کہ کیسے ایک گاڑی کے ڈرائیور کی غلطی کی وجہ سے سائیکل سوار کی جان خطرے میں پڑ گئی۔  مزید برآں، پولیس نے اس واقعے کے حوالے سوشل میڈیا صارفین کی رائے بھی مانگی ہے۔

مزید برآں، پولیس نے موٹر ڈرائیوروں کو خبردار کیا ہے کہ یو اے ای وفاقی قانون کے مطابق پیدل چلنے والوں کے لیے بنائی گئے مخصوص مقامات پر پیدل چلنے والوں کو گزرنے کے لیے جگہ نہ دینے کے جرم میں 500 درہم جرمانہ اور 6 بلیک پوائنٹ کی سزا ہو سکتی ہے۔

Source: Khaleej Times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button