متحدہ عرب امارات

متحدہ عرب امارات کیلئے ویزہ : کیا ایسا ممکن ہے کہ میرے پاسپورٹ کو ختم ہونے میں چھ مہینے ہوں اور میں ریزیڈنسی کی تجدید کر سکتا ہوں؟

خلیج اردو
دبئی: ہمارے ایک ریڈر نے ریزیڈنسی کی تجدید کے حوالے سے سوال پوچھا ہے جس کا جواب ہمارے ریڈرز کیلئے مفید ہو سکتا ہے۔
سوال: میری متحدہ عرب امارات کی ریزڈنسی ایک ماہ میں تجدید کے لیے تیار ہوگی اور میرے پاسپورٹ کی میعاد چھ ماہ سے بھی کم وقت میں ختم ہو جاتی ہے۔

کیا مجھے متحدہ عرب امارات کی رہائش حاصل کرنے کے لیے پہلے اپنے پاسپورٹ کی تجدید کرنے کی ضرورت ہے؟ یہ بھی بتایا جائے کہ کیا ریزیڈنسی کی تجدید کے لیے پاسپورٹ کی درستگی کیلئے شرط ہے؟

جواب: آپ کے سوالات کے مطابق متحدہ عرب امارات میں ایک رہائشی کے ویزا کی تجدید صرف اس صورت میں ممکن ہے جب اس کا پاسپورٹ کم از کم چھ ماہ کے لیے درست ہو۔ چونکہ آپ کے پاسپورٹ کی میعاد چھ ماہ سے کم ہے اور آپ کا متحدہ عرب امارات کا رہائشی ویزہ ایک ماہ کے اندر تجدید کے لیے تیار ہے تو ایسے میں مشورہ دیا جاتا ہے کہ آپ اپنے پاسپورٹ کی جلد از جلد تجدید کریں۔

ایک مرتبہ جب آپ پاسپورٹ کی تجدید کریں تو اس کے بعد آپ کیلئے ممکن ہے کہ اپنے یو اے ای کے رہائشی ویزا کی تجدید کر پائیں۔

آپ مزید وضاحت کیلئے جنرل ڈائریکٹوریٹ آف ریزیڈنسی اینڈ فارنرز افیئرز دبئی سے رابطہ کر سکتے ہیں اور اگر آپ دبئی کے رہائشی ہیں یا اگر آپ راس الخیمہ ،ابوظہبی، شارجہ، ام القوین، عجمان اور فجیرہ میں سے کسی ایک امارات کے رہائشی ہیں تو آپ فیڈرل اتھارٹی برائے شناخت، شہریت، کسٹم اور پورٹ سیکیورٹی سے تصدیق کروائیں۔

Source: Khaleej Times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button