متحدہ عرب امارات

متحدہ عرب امارات : ویزوں میں توسیع کے بعد رہائشیوں کیلئے کو اپنے مہمان رشتہ داروں کے ساتھ زیادہ وقت بیتانے کا موقع ملے گا

خلیج اردو
30 دسمبر 2020
دبئی : متحدہ عرب امارات میں سیاحتی ویزوں کی مدت میں ایک ماہ کی توسیع کی گئی ہے۔ سیاحوں کو بغیر کسی اضافی فیس کے اپنے فیس میں توسیع کا موقع ملے گا۔ اس کا حکم دبئی کے حکمران اور متحدہ عرب امارات کے نائب صدر و وزیر اعظم شیخ محمد بن راشد المکتوم کی جانب سے اعلان کے بعد کیا گیا۔

اس فیصلے پر امارتیون نے خوشی کا اظہار کیا ہے اور ان کا کہنا ہے کہ وہ ویزٹ پر آئے دوستوں اور رشتہ داروں کے ساتھ اب زیادہ وقت بیتائیں گے۔

دبئی کا رہائشی آصف محمود کا کہنا ہے کہ ان کے والدین ویزٹ ویزہ پر اکتوبر میں آئے تھے اور ان کی 2 جنوری کو اسلام آباد واپسی تھی لیکن اس توسیع کے فیصلے سے اب ہمیں ان کے ساتھ مزید ایک مہینے کا وقت ملے گا۔

ان کا کہنا تھا کہ توسیع کے فیصلے سے کافی خوشی ہوئی ۔ یہ بہت اچھی خبر ہے اور اس کیلئے میں متحدہ عرب امارات کی قیادت کا مشکور ہوں۔ اس موقع سے فائدہ اٹھاتے ہوئے میں اپنے والدین کو ایک اور مہینے کیلئے اپنے پاس رکھوں گا۔

اشلے تاریو جو ایک ٹریولر اور فوٹوگرافر ہے ، ان کا کہنا ہے کہ توسیع کے فیصلے سے ان کے خاندان کو مدد ملی ہے۔ اس سے میرے خاندان کو خوشی ملی ہے اور میں حکومت کا مشکور ہوں۔

رحما علی جو ایک طالب علم ہے ، وہ ایک فیصلے سے خوش ہے کیونکہ اس سے انہیں ایک مہینہ مزید ملے گا کہ وہ اپنی فیملی کے ساتھ رہے۔ سید آرش سمجھتے ہیں کہ بارڈر بند ہونے سے جو نقصان ہوا تھا ان لوگوں کیلئے یہ فیصلہ کمی پوری کرے گا۔

Source : khaleej Times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button