متحدہ عرب امارات

متحدہ عرب امارات پہنچنے پر 70 ممالک کے شہریوں کو ویزہ ملے گا

خلیج اردو
17 اگست 2021
ابوظبہی : دنیا کے مختلف ستر ممالک کے شہریوں کو ابوظبہی پہنچنے پر ہی وہاں کا ویزہ عطا کیا جائے گا۔ ان ممالک میں امریکہ ، چین ، مالدیپ ، فرانس اور روس سمیت مختلف ممالک شامل ہیں۔

اتحاد ایئرویز کا کہنا ہے کہ ابوظبہی ایئرپورٹ پہنچنے والے یہ مسافر سیدھا ایمیگریشن کاؤنٹر پر جاکر ویزہ وصول کر سکتے ہیں۔ سیاحوں کیلئے جو ابوظبہی آتے ہوں ، ابوظبہی ایئرپورٹ پر ویزہ جاری کیا جائے گا۔

اگر ایک شخص پہلے سے امارات میں ہے اور اس کا رہائشی ویزہ منسوخ کیا گیا ہے یا اس کا سیاحتی ویزہ ایکسپائر ہو گیا ہے تو وہ طویل المدتی سیاحتی ویزہ کیلئے اپلائی کر سکتا ہے۔

اتحاد نے کہا ہے کہ جرمانوں سے بچنے کیلئے آپ ویزہ کی مدت میں توسیع کی درخواست دے سکتے ہیں۔ ایک بار جو آپ کا ویزہ منظور ہو گیا تو آپ اتحاد ایئرویز کی ہیڈکوارٹرز میں اسٹیٹس کی تبدیلی کی درخواست دے سکتے ہیں۔

ایئرلائن کے مطابق اگر ایک بار آپ سیاحتی ویزہ کیلئے درخواست کر سکتے ہیں اگر آپ متحدہ عرب امارات کے شہری یا رہائشی ہوں یا ان ممالک سے ہوں جن کیلئے ایئرپورٹ پر ویزہ دینے کی سہولت ہے۔

ان ممالک کی فہرست یہ ہے۔

اندورہ ، ارجنٹینا ، آسٹریلیا ، آسٹریا ، باہاماس ، برباڈوس، بیلجیئم ، برازیل ، برونائی ، بلغاریہ ، کنیڈا ، چلی ، کولمبیا ، کوٹا ریکا ، کروشیا ، سائپرس ، چیک رپبلک ، ڈنمارک ، ایستونیا ، فن لینڈ ، فرانس ، جرمنی ، یونان ، ہوندورس ، ہانگ کانگ ، ہنگری ، آئس لینڈ ، ایرلینڈ ، اٹلی ، جاپان ، قازکستان ، لاطیویا ، لیچنٹنسٹن ، لیتھونیا ، لوزمبرگ ، ملائشیاء ، مالدیپ ، مالٹا ، میکسیکو ، موناکو ، مونٹینیگرو ، نیرو ، نیدرلینڈ ، نیوزی لینڈ ، ناروے ، چین ، پیرو ، پولینڈ ، موریژز ، ایل سلاوادور ، پورتگال ، رومانیا ، روس ، سینٹ وینسنٹ ، گرنیڈینز ، سان مرینو ، سربیا ، سیچیلس ، سینگاپور ، سلوویکیا ، سلوینیا ، سولومون ، جنوبی کوریا ، سپین ، سویڈن ، سویزرلینڈ ، ویٹیکان ، یوکرین ، برطانیہ اور امریکہ شامل ہے۔

Source : Khaleej Times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button