خلیجی خبریںمتحدہ عرب امارات

عرب امارات کا وزٹ ویزا اور اس میں توسیع کا اہم اعلان

خلیج اردو: متحدہ عرب اماراتی حکام نے وزٹ ویزے میں 90 دن تک آن لائن توسیع کروانے کا مژدہ سنایا ہے، ویزا کے حوالے سے دیگر قوانین میں بھی ترمیم کی جارہی ہے۔

متحدہ عرب امارات میں قومی شناخت، شہریت، کسٹم اور پورٹس سیکیورٹی کے وفاقی ادارے نے رشتہ داروں کے وزٹ ویزوں میں توسیع کے حوالے سے ترمیم جاری کی ہے۔

نئی ترمیم کے تحت رشتہ دار یا دوست کے وزٹ ویزے میں 90 دن تک توسیع ہو سکتی ہے، یہ ویزا ملٹی پل یا سنگل انٹری کے لیے ہو۔

وزٹ ویزے میں 30، 60 یا 90 دن تک کی توسیع وفاقی ادارے کے ماتحت اسمارٹ چینل کے ذریعے افراد اکاؤنٹ سے ہو سکتی ہے۔

وفاقی ادارے کا کہنا ہے کہ 90 روزہ ویزا ہولڈرز کے ویزے میں ایک بار 30 دن کی توسیع کی اجازت دی گئی ہے، اگر اقامے کی میعاد 6 ماہ سے زیادہ کی ہو تو ایسی صورت میں اقامے کی تجدید کی درخواست نہیں دی جا سکتی۔

نئی ترمیم کے تحت جی سی سی ممالک کے شہریوں کے اکاؤنٹ میں اماراتی آئی ڈی کے بغیر ویزا ڈیٹا کی منسوخی یا ترمیم کی سہولت بھی مہیا کی گئی ہے

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button