متحدہ عرب امارات

بریکنگ نیوز: متحدہ عرب امارات نے سیاحتی اور ویزٹ ویزوں کی معیاد میں بغیر کسی فیس کے توسیع کردی

 

خلیج اردو آن لائن:

پیر کے روز متحدہ عرب امارات کے ایک اعلیٰ عہدیدار نے نجی خبررساں ادارے گلف نیوز سے بات کرتے ہوئے بتایاہے کہ متحدہ عرب امارات نے ویزٹ اور سیاحتی ویزوں کی معیاد میں 31 مارچ تک کا اضافہ کر دیا ہے۔

حکومتی عہدیدار کے مطابق 29 دسمبر 2020 سے پہلے جاری کیے گئے تمام ویزٹ ویزوں کو 31 مارچ 2021 تک بغیر فیس کے بڑھا دیا جائے گا۔

عہدیدار کا کہنا تھا کہ "ملک میں موجود تمام سیاحوں کو ویزٹ ویزے کی توسیع کی سہولت فراہم کرنے کے لیے تمام متعلقہ ادارے سیاحوں اور ویزٹرز کے لیے پرسیجر میں سہلوت کاری کے لیے کام کریں گے”۔ ویزوں میں توسیع صرف ان سیاحوں کے لیے کی گئی ہے جو اس وقت یو اے ای میں موجود ہیں۔

پاکستانی ایمبیسی کا نوٹس:

مزید برآں، پاکستانی سفارت خانے کی جانب سے بھی اپنی ویب سائٹ پر ایک نوٹس لگایا ہے جس میں بتیا گیا ہےکہ "یو اے ای کی حکومت نے 29 دسمبر 2020 سے پہلے جاری کیے گئے تمام سیاحتی اور ویزٹ ویزوں کی معیاد میں بغیر کسی فیس کے 31 مارچ 2021 تک کا اضافہ کر دیا ہے”۔

مزید برآں، ٹریول ایجنٹوں نے بھی اس بات کی تصدیق کی ہے کہ انہوں نے اپنے جن کلائنٹس کے لیے ویزوں کے لیے اپلائی کیا تھا انکے ویزوں کی معیاد میں بغیر فیس کے 31 مارچ تک کی توسیع کر دی گئے ہے۔

یو اے ای حکومت کی جانب سے یہ فیصلہ کورونا وائرس کے باعث یو اے ای میں پھنسے افراد کو سہولت فراہم کرنے کے لیے کیا گیا ہے۔

Source: Gulf News

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button