متحدہ عرب امارات

بیروت کی تعمیر نو کے لیے یو اے ای کے رضاکار میدان میں آگئے، آپ بھی مہم کا حصہ بن سکتے ہیں

متحدہ عرب امارا کے رضاکاروں کے ڈیجیٹل پیلٹ فارم سے " یو اے ای سے لبنان کے لیے" نامی مہم کے تحت رضاکاروں کا اندراج جاری ہے۔

 

خلیج اردو آن لائن: بیروت دھماکوں میں ہوئی تباہی کے پیش نظر متحدہ عرب امارات کی جانب سے انسانی ہمدردی کی بنیادوں پر بیروت کی مدد کے لیے اقدامات کا آغاز کر دیا ہے۔ جس میں یو اے ای کے باشندوں سے لبنان کی مدد کے لیے خود کو رضاکارانہ طور پر پیش کرنے کہا گیا ہے۔

متحدہ عرب امارا کے رضاکاروں کے ڈیجیٹل پیلٹ فارم (volunteer.ae) سے ” یو اے ای سے لبنان کے لیے” نامی مہم کے تحت رضاکاروں کا اندراج جاری ہے۔

یہ مہم تمام اماراتی باشندوں کےلیے کھلی ہے، رضا کاروں کی اس ٹیم کو ایسے انجینئروں کی ضرورت ہے جو بیروت میں تباہ ہوچکے گھروں کی تعمیر نو کے لیے رضاکارانہ طورپر مدد فراہم کر سکیں۔  انجینئرنگ بیک گراونڈ کے حامل رضاکار گھروں کو بنانے کے لیے درکار میٹریل کے چناؤ میں مدد سکیں گے۔  مہم کا یہ حصہ 15 اگست سے 12 ستمبر تک جاری رہے گا۔

اس کے علاوہ رضاکار جن سرگرمیوں میں حصہ لے سکیں گے ان میں لبنان بھیجی جانے والی ضروری اشیاء کی فہرستیں بنانا اور ان اشیاء کی سپلائی لینا شامل ہیں۔

اس مہم کی ترجیحات میں ضرورت مندوں کو طبعی امداد، کھانے کی اشیاء اور دیگر ضروری اشیاء بھیجنا شامل ہے۔

یاد رہے کہ لبنان کے لیے شروع کی جانے والی مہم  UAE Volunteers Campaign  کے تحت شروع کی گئی ہے۔ اور UAE Volunteers Campaign گزشتہ سال اپریل میں اعلی قومی کمیٹی کی جانب سے قومی ایمرجنسی ، کرائسز اینڈ ڈیزاسٹرس مینجمنٹ اتھارٹی کے زیر نگرانی لانچ کیا گیا تھا۔

جس کا مقصد ملک بھر میں رضاکارنہ سرگرمیوں کو ایک جگہ اکٹھا کرنا تھا، اور کورونا وائرس کے خلاف قومی کوششوں کو سپورٹ کرنا تھا۔

اس مہم حصہ لینے کے خواہیش مند افراد آن لائن یا آن گراونڈ سرگرمیوں میں حصہ لے سکتے ہیں، یہ سرگرمیاں www.volunteers.ae کی ویب سائٹ پر شائع کی جاتی ہیں۔

اس علاوہ خواہشمند افراد 800-VOLAE (80086523)  پر کا یا [email protected] ایمیل کر سکتے ہیں۔

Source: Khaleej Times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button