متحدہ عرب امارات

ابوظہبی میں بچوں کے لیے واک ان ویکسی نیشن مہم کا آغاز کر دیا گیا

 

خلیج اردو آن لائن:

ابوظہبی ہیلتھ سروس کمپنی (سیہا) کی جانب سے بدھ کے روز اعلان کیا گیا ہے کہ 3 سال سے 17 سال کے بچوں کو واک ان ویکسی نیشن سنٹر میں ویکسین لگائے جانے کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

بچوں کو ابوظہبی میں سیہا کے نیٹ ورک کے منتخب کردہ سنٹروں سے ویکسین لگوائی جا سکتی ہے۔

یاد رہےکہ  نئے تعلیمی سال کے آغاز سے پہلے یو اے ای حکومت کی جانب سے پیر کے روز سائنو فارم ویکسین کی بچوں کو لگائے جانے کی مںظوری کا اعلان کیا ہے۔ مزید برآں، اس کے علاوہ 12 سال اور اس سے زائد عمر کے بچوں کو فائز ویکسین ساتھ ساتھ لگائی جاتی رہے گی۔

مزید معلومات کے لیے 80050 پر کال کی جا سکتی ہے۔

ابوظہبی میں درج ذیل ویکسین سنٹروں سے ویکسین لگوائی جا سکتی ہے:

  • ابوظہبی نیشنل ایگزیبیشن سنٹر میں واقع کوویڈ 19 ویکسی نیشن سنٹر
  • المشرف چلڈرن اسپیشیالٹی سنٹر
  • مجلس المشرف
  • مجلس المنہال
  • مجلس البطین

العین میں درج ذیل سنٹروں سے کورونا ویکسین لگوائی جا سکتی ہے:

  • العین کنونشن سنٹر میں واقع سیہا کوویڈ ویکسی نیشن سنٹر
  • بچوں کے خصوصی مرکز التویہ سے
  • مجلس فلاج ہذا
  • الظفرۃ
  • مجلس دلمہ
  • مجلس غیاثی
  • مجلس المعارفہ
  • مجلس لیوا
  • مجلس السیلا
  • الظفرۃ فیملی میڈیسن سنٹر
  • الظفرۃ ایسوسی ایشن ہال میں واقع سیہا کوویڈ ویکسی نیشن سنٹر

Source: Khaleej Times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button