متحدہ عرب اماراتملازمت کے مواقع

متحدہ عرب امارات میں ملازمت کے مواقع: 50 آسامیوں پر بھرتی کے لیے واک ان انٹرویو جاری، ماہانہ تنخواہ 6 ہزار درہم

 

خلیج اردو آن لائن:

اگر آپ یو اے ای میں کوئی نئی نوکری ڈھونڈ رہے ہیں تو آپ کے لیے ایک اچھی خبر یہ ہے اس وقت 50 مختلف نوکریوں کے لیے واک ان انٹرویو جاری ہیں۔ ماہانہ 6 ہزار درہم تنخواہ کے ساتھ دیگر فوائد بھی حاصل ہوں گے، تاہم اس کا انحصار آپ کی کارکردگی پر ہوگا۔

یہ واک ان  اںٹرویوز کریڈٹ کارڈ اور ذاتی قرض کے لیے سیلز آفیسرز کی 50 مختلف اسامیوں پر کیے جا رہے ہیں۔  نوکری کل وقتی ہے۔ اور انٹرویوز تین دن تک مسلسل جاری رہیں گے۔

دو سالہ تجربہ کے حامل افراد کو اس نوکری پر تنخواہ 6 ہزار درہم ہوگی۔ اور کمیونکیشن میں مہارت کے حامل مرد اور خواتین دونوں اس نوکری کے لیے اپلائی کر سکتے ہیں۔

انٹرویو کے لیے آنے والے افراد کو اپنی سی وی اور اسناد ساتھ لانا ہوں گیں، کیونکہ انٹرویو پاس کرنے کی صورت میں انہیں فوری طور پر نوکری پر رکھا لیا جائے گا۔

مزید برآں، نوکری کے لیے درخواست دینے والے امیدواران کے پاس ویزٹ ویزا یا ٹرانسفر ایبل ویزا ہونا ضروری ہے۔ اس نوکری کے لیے انٹرویو میں کامیاب ہونے والے امیدواروں کو ماہانہ تنخواہ کے ساتھ ساتھ یو اے ای لیبر لاء کے مطابق دیگر فوائد بھی دیے جائیں گے۔

واک انٹرویو کے لیے درج ذیل پتے پر دیے گئے وقت پر تشریف لائیں:

انٹرویو آج یعنی 12 اپریل سے شروع ہو چکے ہیں اور 14 اپریل تک جاری رہیں گے۔ انٹرویو دینے کے لیے نیچے دیے گئے پتے پر تشریف لائیں:

المسعود ٹاور 2، آفس نمبر 302، پورٹ سعید، ڈیرا دبئی۔ انٹرویو کے لیے صبح 10 بجے سے 12 بجے کے دوران تشریف لائیں۔

Source: Khaleej Times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button