متحدہ عرب امارات

متحدہ عرب امارات میں ماحولیاتی سیاحت کے فروغ کی جانب اہم اقدام:ابوظہبی کے قریب ایک لاکھ سال سے بھی پرانے جیواشم کے ٹیلوں کو پروٹیکٹڈ ایریا بنا دیا گیا

خلیج اردو

ابوظہبی:متحدہ عرب امارات میں ایک ایسی جگہ ہے جہاں پر سات مربع کلومیٹر پر پھیلے ہوئے سترہ سو سے جیواشم کے ٹیلے موجود ہیں۔ماہرین کے مطابق ان ٹیلوں کے آثار برمانی دور سے جاکر ملتے ہیں۔ماہرین کے مطابق اس پروٹیکٹڈ ایریا میں موجود جیواشم ایک لاکھ بیس ہزار سال پرانے ہیں۔

ابوظہبی سے پینتالیس کلومیتر دور الوتحبہ فوسل ڈینس پروٹیکٹڈ ایریا بنایا گیا ہے جس کا افتتاح شیخ شیخ حمدان بن زائد النہیان نے کیا۔شیخ حمدان نے اس ایریا میں سیاحوں کیلئے بنائے گئے سینٹر،کا دورہ کیا اور مخلتف سہولیات کا جائزہ بھی لیا۔اس موقع پر شیخ حمدان نے کہاکہ اس جگہ کے افتتاح کامقصد متحدہ عرب امارات کے قدرتی ورثے کا تحفظ اور ماحولیاتی سیاحت کو فروغ دینا ہے۔انکا کہنا تھا کہ جیواشم کے ٹیلے نہ صرف ابوظہبی نلکہ متحدہ عرب امارات کے دیگر اماراتوں میں بھی پائے جاتے ہیں۔

 

ماہرین کے مطابق یہ جیواشم کے ٹیلے برفانی دور میں کیلشیم کاربونیٹ اور دیگر مخلتف نمکیات کے مجموعے سے بنے۔انٹرنیشنل یونین آف کنزرویشن آف نیچر کے مطابق اس ایریا کو یونیسکو جیو پارکس کی فہرست میں درج کرنے کیلئے بھی نامزد کیا گیا ہے۔

 

یہ پروٹیکٹڈ ایریا ہفتے کے پہلے چار دن صبح دس بجے سے رات دس بجے تک جبکہ جمعہ، ہفتہ اور اتوار کو رات بارہ بجے تک سیاحوں کیلئے کھلا رہے گا۔اس مقام پر آنے والے سیاح موسیقی اور لائٹ شو کا مزہ بھی لے سکیں گے۔اس ایریا میں کھانے پینے کے اسٹالز بھی دستیاب ہونگے۔

حکام کے مطابق اس پورے ایریا میں سیاحوں کی معلومات کیلئے مخلتف پوسٹرز لگائے گئے ہیں تاکہ آنے والوں کو اس جگہ کے بارے میں اگاہی فراہم کی جاسکے۔عوام کو اس جگہ کے بارے میں آگاہ کرنے کیلئے میڈیا پر بھی خصوصی تشہیری مہم کا  آغاز کیا گیا ہے۔

ابوظہبی کی ماحولیاتی ایجنسی کے سوشل میڈیا پلیٹ فارم کو بھی اس مقصد کیلئے استعمال کیا جارہاہے۔مہم میں عوام کو اپنے دورے میں جیواشم پر ثڑھنے، ساٗت پر گندگی پھیلانے یا سرگرمیوں کا انعقاد کرنے سے گریز کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button