متحدہ عرب امارات

دبئی الورسان میں کویڈ 19 قوانین کی خلاف ورزی پر 5 شاپنگ مالز جرمانہ

(خلیج اردو ) دبئی الورسان میں کویڈ 19 قوانین کی خلاف ورزی پر 5 شاپنگ مالز جرمانہ کردیئے گئے ہیں ۔ یہ شاپنگ مالز ورسان 3 کے علاقےمیں اس وقت جرمانہ کئے گئے جب ان کے ورکرز کو بغیر ماسک پہنے پایا گیا ۔ اس کے علاوہ 10 دوکانوں کو سماجی فاصلہ استوار رکھنے کے لئے سٹیکرز نصب نہ کرنے پر وارنیگ جاری کردی گئی ہے ۔

حال ہی میں 711 تجارتی مراکز کی جانج پڑتال کی گئی جس میں 15 بے ضابطگیاں ریکارڈ کی گئی یہاں کویڈ 19 کے خلاف جاری کردہ ہدایات کی نافرمانی کرتی دیکھی گئی ۔

متحدہ عرب امارات میں کویڈ 19 کیسز میں دوبارہ اضافے کے بعد خفاظتی اقدامات تیز کردیئے گئے ہیں اور جگہ جگہ تجارتی مراکز کی جانج پڑتال جاری ہے جہاں کویڈ 19 ہدایات کی خلاف ورزی پر متعدد تجارتی مراکز بند کردیئے گئے ہیں ۔ ان میں سے بعض تجارتی مراکز کے آپریٹنگ لائسنس ہی منسوخ کردیئے گئے ہیں ۔

 

 

 

 

Source : Khaleej Times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button