متحدہ عرب امارات

متحدہ عرب امارات : متحدہ عرب امارات میں عوام کو دھوکہ دینے کا نیا طریقہ ، گھروں میں سروس دینے کے نام پر لوٹ مار سے باخبر رہیں

خلیج اردو
17 اپریل 2021
ابوظبہی : ابوظبہی پولیس نے خبردار کیا ہے کہ ایسے افراد جو گھروں میں مختلف سروسز کی فراہمی کے حوالے سے دعویٰ کرتے ہیں ، وہ گھروں میں گھس کر عوام کو لوٹ رہے ہیں۔ ایسے لوگوں سے خبردار رہیں۔

ایک سوشل میڈیا پوسٹ میں پولیس نے کہا ہے کہ یہ فراڈیے اکثر انتہائی اہم کمپنیوں کا نام استعمال کرتے ہیں اور متائثرہ افراد کی رقم ہڑپ کر جاتے ہیں۔

فراڈ کرنے والے انلائن سوشل اکاؤنٹس اور ویب سائیٹ بنا کر جعلی نمبروں کا استعمال کرتے ہیں اور اس کی مدد سے ادائیگی کا مطالبہ کرتے ہیں۔ اس کے بعد متائثرہ لوگوں کو نہ تو مطلوبہ خدمات ملتیں ہیں اور نہ ان کو ان کی رقم ملتی ہے۔

ابوظہبی پولیس نے عوام پر زور دیا ہے کہ وہ سرکاری مجاز کمپنیوں سے ایسی خدمات کی درخواست کریں اور ایسے فراڈ کا شکار نہ ہوں۔

انہوں نے یہ بھی بتایا کہ فراڈ کئی طرح کی شکل میں آتے ہیں اور ان کے بارے میں عوامی شعور اجاگر کرنا ضروری ہے جس کیلئے پولیس اگاہی مہم چلا رہی ہے۔

Source : Khaleej Times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button