متحدہ عرب امارات

متحدہ عرب امارات کے مریخ مشن ہوپ پروب کو ایک سال مکمل ہوگیا،شیخ محمد کی پوری قوم کو مبارکباد

خلیج اردو

ابوظہبی:متحدہ عرب امارات کے خلائی مشن ہوپ پروب کو مریخ کے مدار میں داخل ہوئے ایک سال مکمل ہوگیا۔متحدہ عرب امارات کے وزیر اعظم اور دبئی کے حکمران شیخ محمد بن راشد المکتوم نے اس اہم کامیابی پر پوری قوم قوم خصوصا مریخ مشن کی ٹیم کو مبارکباد پیش کی ہے۔

سوشل میڈیا پر اپنی ٹوئٹ میں شیخ محمد بن راشد نے کہا کہ ایک سال پہلے اسی روز چند اماراتی نوجوانوں نے خیالات کی حدود کو توڑتے ہوئے خواب کو حقیقت میں تبدیل کیا۔انہوں نے مزید لکھا کہ آج سے ٹھیک ایک سال پہلے خلائی مشن ہوپ پروب مریخ پر پہنچا۔یہ پہلا موقع تھا کہ جب عرب مریخ پر پہنچے۔

گزشتہ برس نو فروری کو شام سات بج کر بیالیس منٹ پر متحدہ عرب امارات کا خلائی مشن ہوپ پروب کامیابی کے ساتھ مریخ کے مدار میں داخل ہوا۔ہوپ پروب سات ماہ میں 493 مکین کلومیٹر کا فاصلہ طے کر کے مریخ پر پہنچا۔اب تک یہ مریخ کے ایک سو ستر چکر کاٹ چکا ہے۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button