
خلیج اردو
20 جنوری 2021
ابوظبہی : منگل کو آج متحدہ عرب امارات کے مختلف علاقوں میں دھند کی وجہ سے حکام نے ہدایت کی ہے کہ مختلف شاہراہوں پر رفتار کم کرنے کا سسٹم لگایا جائے۔
#Alert #Fog_Alert #NCM pic.twitter.com/IlJapCMzmW
— المركز الوطني للأرصاد (@NCMS_media) January 20, 2021
ابوظبہی پولیس نے رفتار کم کرنے سے متعلق اعلان کیا ہے اور زیادہ سے زیادہ رفتار 80 کلومیٹر فی گھنٹہ رکھنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ اپنے آفیشنل ٹویٹر اکاؤنٹ پر پولیس نے نے کہا ہے کہ حدرفتےار کم کرنے کا سسٹم بڑی شاہراہوں پر لگا دیا گیا ہے جن میں محمد بن راشد روڈ (ابو ظہبی۔ دبئی) ، مکتوم بن راشد روڈ (المحی – دبئی) ، ابوظہبی الین روڈ ، الف فاہ روڈ (ٹرک روڈ) اور ابو ظہبی۔ سویہان روڈ شامل ہیں۔
#Alert #Fog_Alert #NCM pic.twitter.com/IlJapCMzmW
— المركز الوطني للأرصاد (@NCMS_media) January 20, 2021
پولیس نے ڈرائیوروں پر بھی زور دیا کہ وہ مختلف سڑکوں پر نصب سمارٹ انفارمیشن بورڈ پر دکھائی گئی ہدایات پر عمل پیرا ہوں ۔ ابوظہبی پولیس نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹس سے دھند کے موسم کی صورتحال پر ڈرائیوروں کو ہوشیار اور چوکنا رہنے کی ہدایت کی ہے۔
#عاجل | #تحذير #ضباب
تم تفعيل منظومة خفض السرعات الى 80 كم/س على طريق الشيخ محمد بن راشد (أبوظبي – دبي)#Urgent | #Warning #Fog
Speed reduction system activated to 80 Km/h on Mohammed Bin Rashid road (Abu Dhabi – Dubai)— شرطة أبوظبي (@ADPoliceHQ) January 20, 2021
نیشنل سینٹر آف میٹورولوجی نے منگل کی شام کو دھند سے متعلق 12 گھنٹے کا الرٹ جاری کیا تھا۔ بدھ کی صبح اس سنٹر نے کہا ہے کہ دھند کی کثیف صورت حال ابو ظہبی ، ال عین اور ال دھفرا علاقوں میں مرکوز ہے۔