خلیجی خبریںمتحدہ عرب امارات

متحدہ عرب امارات کا موسم: مطلع صاف سے جزوی طور پر ابر آلود رہنے کا امکان ؛ اس ہفتے مزید بارشوں کی بھی پیش گوئی

خلیج اردو: متحدہ عرب امارات کو آجکل "دنیا کا سب سے ٹھنڈا موسم سرما” کا سامنا ہے اور امارات میں درجہ حرارت 4 ° C تک کم ریکارڈ کیا گیا ہے۔ آج صبح ملک بھر میں سب سے کم درجہ حرارت جیس ماؤنٹین، راس الخیمہ میں 6 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

یو اے ای کے نیشنل سینٹر آف میٹرولوجی (این سی ایم) کے مطابق، پیر کے دن عام طور پر مطلع جزوی طور پر ابر آلود رہے گا۔ جبکہ کچھ اندرونی اور ساحلی علاقوں میں رات اور منگل کی صبح تک موسم مرطوب رہے گا۔

ہلکی سے اعتدال پسند ہوائیں، چلیں گی۔ خلیج عرب میں بعض اوقات سمندر معمولی سے معتدل رہے گا۔

کل ملک بھر میں سب سے زیادہ درجہ حرارت 27.9 ڈگری سینٹی گریڈ الکوا (العین) میں 3 بجے اور ام عظیم العین (العین) میں 3.15 بجے ریکارڈ کیا گیا۔

اگرچہ اتوار اور پیر کو متحدہ عرب امارات کے بیشتر حصوں میں بارش رک گئی لیکن پیشن گوئی واضح ہے کہ اس ہفتے مزید بارشوں کی توقع ہے۔ محکمہ موسمیات کے موسمیاتی بلیٹن کے مطابق منگل، بدھ اور جمعرات کو بارش کا امکان ہے۔

منگل کو مطلع جزوی طور پر ابر آلود اور بعض اوقات گرد آلود رہے گا، دن کے وقت درجہ حرارت میں اضافے کے ساتھ۔ شام تک کچھ ساحلی، شمالی علاقوں اور سمندر میں بارش کے امکان کے ساتھ موسم ابر آلود ہو جائے گا۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button