متحدہ عرب امارات

متحدہ عرب امارات میں صبح صبح دھند ، الرٹ جاری کر دیا گیا

خلیج اردو
دبئی : متحدہ عرب امارات کی ترجیحات میں بہترین نظام ٹریفک ہے کیونکہ یہ زندگی کے باقی معاملات پر کافی گہرا اثر ڈالتا ہے۔ اس کے پیش نظر موسم کی صورت حال کو دیکھ کر حکام نے الرٹ جاری کیا ہے۔

قومی مرکز برائے موسمیات این سی ایم نے الرٹ جاری کیا ہے کہ موسم منگل کی صبح دھندلا رہے گا اور اس وجہ سے متوازی حد نگاہ میں کمی آئے گی۔

ویسے تو آج کیلئے موسم جزوی طور پر صاف اور ابرآلود رہے گا لیکن صبح کے اوقات میں دھند کی وجہ سے حدنگاہ متائثر ہوگی جس کی وجہ سے گاڑی چلانے والوں کو احتیطاط برتنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

رات کے اوقات میں فضا مرطوب رہے گی اور بدھ کی صبح ساحلی علاقوں اور اندرونی علاقوں میں دھند اور کہر بننے کا امکان ہے اور یہ صورت حال خاص کر مغرب کی طرف رہے گی۔

ہوائیں ہلکے سے درمیانے درجہ کی ہوں گی جبکہ سمندر کا بہاؤ دریائے عرب اور دریائے اومان میں ہلکا رہے گا۔

Source : Khaleej Times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button