متحدہ عرب امارات

متحدہ عرب امارات : دھند نے ملک کو لپیٹ میں لے لیا ، بڑی شاہراہوں پر ٹریفک متائثر ، حکام کی خصوصی ہدایات

خلیج اردو
10 فروری 2021
ابوظبہی : متحدہ عرب امارات میں عوام کو نئی صبح دھند سے بھری ملی ہے۔ دھند کے باعث حد نگاہ کم ہے جس کی وجہ سے بڑی شاہراہوں پر گاڑیوں کی رفتار میں کمی کی ہدایت کی گئی ہے۔

دھند کی پیداوار کا آغاز جو منگل کی رات کو ہوا تھا ، بدھ کی صبح بھی برقرار رہا۔ اس وجہ سے حکام نے ڈرائیوروں کو ہدایت کی ہے کہ وہ گاڑی چلاتے ہوئے احتیاط سے پیش آئے ۔ صبح کے وقت شارجہ دبئی روڈ پر دھند کی وجہ سے بھاری ٹریفک جیم رہا ہے۔

ابوظبہی پولیس نے سڑکوں پر حدرفتار کم کرنے کی ہدایت کی ہے اور 80 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے گاڑی چلانے کی ہدایت کی ہے۔ پولیس نے کہا ہے کہ الیکٹرانک بورڈز پر نوٹیفیکیشن کو دیکھتے ہوئے اس کے مطابق حدرفتار قائم رکھیں۔

رفتار کم کرنے سے متعلق سسٹم کو ابوظہبی۔ العین روڈ (الاعمرہ – رماہ) ، ابو ظہبی – سوہیان روڈ ، مکتوم بن راشد روڈ (ابو ظہبی – دبئی) ، شیخ محمد بن راشد روڈ (ابو ظہبی – دبئی) ، ابو ظہبی – ال عین روڈ (سویہان) – الحیار) اور العین – دبئی روڈ پر ایکٹیو کر دیا گیا ہے۔

دوسری طرف ابوظبہی ، دبئی ، شارجہ اور العین ایئرپورٹ کے حدود میں دھند کی پیداوار واضح ہے۔ دیگر متائثر علاقوں میں ویہان ، نازوا / ملیحہ (شارجہ) ، امارات روڈ کے قریب الاویر (دبئی) ، شیخ محمد بن زید روڈ گلوبل ولیج اور دبئی انڈسٹریل سٹی (دبئی) کے قریب ، شیخ محمد بن زیدروڈ (ام القوین) ، رمہ – الصاد۔ روڈ / سوئیہان – الصدھ روڈ (ابو ظہبی۔ الا عین) ، اور العین – الفقہ روڈ(العین)۔شیخ محمد بن زید روڈ / امارات روڈ (اجمان) ، الخطم (ابوظہبی) / شیخ مکتوم بن راشید روڈ / شیخ محمد بن راشد روڈ (ابو ظہبی – دبئی روڈ) / ابوظہبی – سویون روڈ اور راس الخور روڈ بھی شامل ہیں۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button