متحدہ عرب امارات

متحدہ عرب امارات میں دھند کی واپسی ، پولیس نے ٹریفک الرٹ جاری کر دیا

خلیج اردو
04 مارچ 2021
ابوظبہی : کچھ دنوں کے وقفے کے بعد ایک مرتبہ پھر متحدہ عرب امارات میں دھند کی واپسی ہوئی ہے۔ جمعرات کی صبح سے دھند نے متحدہ عرب امارات کے مختلف حصوں کو اپنی لپیٹ میں لے کر حدنگاہ کو متائثر کیا ہے۔

قومی مرکز برائے موسمیات این سی ایم نے کہا ہے کہ ابوظبہی کے مختلف علاقوں میں دھند بننے کے عمل کا آغاز ہو گیا ہے۔ یہ ابوظبہی کے مختلف علاقوں جن میہں ابوظبہی انٹرنیشنل ایئرپورٹ اور مصافہ کے علاقے شامل ہیں ، تک پھیل گئی ہے۔

ابوظبہی نے بڑی شاہراہوں پر رفتار کم کرنے سے متعلق حد کو کم کیا ہے۔ جب تک حدنگاہ معمول کے مطابق نہیں ہوتا مختلف شاہراہوں پر اسپیڈ لمٹ کم کر دی گئی ہے۔

شیخ زید پل کی سڑک جو مکتوم بن راشد روڈ کی طرف جاتی ہے پر 80 کلومیٹر فی گھنٹہ کی حدرفتار سے متعلق نظام کو ایکٹیویٹ کر دیا گیا ہے۔ پولیس نے گاڑی چلانے والے افراد سے کہا ہے کہ وہ اسپیڈ لمٹ کی طرف توجہ دیں اور گاڑی احتیاط سے چلائیں۔

این سی ایم نے ہفتے کے روز مزید دھند اور کہر کی پیش گوئی بھی کی ہے۔

Source : Khaleej Times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button