متحدہ عرب امارات

متحدہ عرب امارات کا موسم : ملک کے مختلف حصوں میں بارش کا امکان

خلیج اردو
16 اگست 2021
دبئی : متحدہ عرب امارات میں موسم بدستور گرم اور مرطوب رہے گا جس کے بعد ملک کے مختلف حصوں میں بارش کا امکان ہے۔

قومی محکمہ برائے موسمیات این سی ایم کے مطابق آج بروز پیر موسم کی پیشگوئی یہ ہے کہ موسم جزوی طور پر ابرآلود اور مرطوب رہے گا۔

مشرقی ساحل پر صبح کے وقت کم بادل نمودار ہوئے ہیں ۔ مشرق کی طرف اور جنوب کی طرف کچھ مخروطی بادل بننے کا امکان ہے جس سے دوپہر تک بارش کا امکان ہے۔

ساحلی علاقوں پر رات اور منگل کی صبح نمی ہوگی جس سے دھند بننے کے امکانات ہوں گے۔ ہلکی سے متعدل ہوائیں چلیں گی جو کچھ اوقات میں گرد اڑانے کا باعث بنے گی۔

بحیرہ عرب اور بحیرہ اومان میں پانی کا بہاؤ ہلکے سے معتدل ہوگا۔

Source : Khaleej Times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button