متحدہ عرب امارات

متحدہ عرب امارات میں موسمیات مرکز نے سرخ، پیلے رنگ کے الرٹ جاری کر دیئے،ملک میں دھند چھائے گی اور درجہ حرارت میں کمی آئے گی

خلیج اردو
دبئی: متحدہ عرب امارات میں موسمیات کے قومی مرکز نے ملک کے کچھ حصوں کے لیے ایک سلسلہ وار الرٹ جاری کیا ہے۔ ملک میں دھند چھائی ہے اور این سی ایم نے کہا ہے کہ یہ دن عام طور پر موسم کے اعتبار سے درمیانہ ہوگا۔

حکام کے مطابق بادل آج دوپہر تک مشرق کی طرف دکھائی دیں گے۔اتھارٹی نے وارننگ میں کہا ہے کہ دھند کی تشکیل کی وجہ سے افقی حدنگاہ میں خرابی پیر کی صبح 8.30 بجے تک بعض ساحلی اور اندرونی علاقوں میں اور بھی گر سکتی ہے۔

ملک میں درجہ حرارت 45 ڈگری سینٹی گریڈ تک جا سکتا ہے۔ ابوظہبی میں پارہ 41 اور دبئی میں 38 سینٹی گریڈ تک بڑھنے والا ہے۔تاہم ابوظہبی میں درجہ حرارت 29 اور دبئی میں 31 ڈگری سینٹی گریڈ تک کم ہوسکتا ہے۔

کچھ مغربی ساحلی علاقوں میں رات اور ہفتہ کی صبح تک یہ مرطوب رہے گا جس کی سطح 20 سے 90 فیصد تک ہوگی۔ دھند یا دھند بننے کا امکان ہے جبکہ ہلکی سے معتدل ہوائیں بھی چلیں گی۔

این سی ایم کی پیشگوئی کے مطابق خلیج عرب اور بحیرہ عمان میں سمندر میں حالات معمول کے مطابق رہیں گے۔ حکام نے عوام کو سفر کرنے سے پہلے احتیاط اور ٹریفک قوانین کا پاس رکھنا کی ہدایت کی ہے۔

Source: Khaleej Times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button