خلیجی خبریںمتحدہ عرب امارات

متحدہ عرب امارات کا موسم: محکمہ موسمیات نے ہفتہ، اتوار کو فوگ الرٹ جاری کردیا

خلیج اردو: ابوظہبی پولیس نے گاڑی چلانے والوں پر زور دیا ہے کہ وہ ہفتہ کی شام اور اتوار کی صبح دھند کے امکانات کے درمیان احتیاط سے گاڑی چلائیں اور ٹریفک کے ضوابط پر عمل کریں۔

ہفتہ کو جاری کردہ موسمی انتباہ میں، نیشنل سنٹر آف میٹرولوجی {این سی ایم } نے کہا کہ بعض ساحلی اور اندرونی علاقوں میں آدھی رات سے اتوار کی صبح 9 بجے تک افقی مرئیت میں مزید کمی واقع ہو سکتی ہے، تاہم، مجموعی طور پر موسم معتدل رہے گا۔

حکام نے گاڑی چلانے والوں پر زور دیا ہے کہ وہ احتیاط سے گاڑی چلائیں اور حد رفتار کی پابندی کرتے ہوئے الیکٹرانک بورڈز پر دی گئی ہدایات پر عمل کریں۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button