متحدہ عرب امارات

متحدہ عرب امارات کے پانچ سالہ ملٹی انٹری ویزے سے متعلق تمام تفصیلات

خلیج اردو آن لائن:
متحدہ عرب امارات کی کیبنٹ کی جانب سے 21 مارچ 2021 کو تمام قومیتوں کے لیے پانچ سالہ ملٹی انٹری ویزے کی منظوری دی گئی تھی۔ اس ویزے سے متعلق اعلان متحدہ عرب امارات کے نائب صدر و وزیر اعظم اور دبئی کے حکمران شیخ محمد بن راشد المکتوم کی جانب سے کیا گیا تھا۔
آیئے جانتے ہیں کہ اس ویزے کے کیا فوائد ہیں:
اس ویزے کی معیاد 5 سال ہے
اس ویزے کے تحت آپ سالوں میں متعدد بار یو اے ای میں داخل ہو سکتے ہیں
مزید برآں، اس ویزے کو حاصل کرنے کے لیے کسی سپانسر کی ضرورت نہیں ہوگی۔ بلکہ سیاح خود اپنی سپانسرشپ پر اس ویزے کے لیے اپلائی کر سکیں گے۔
اس ویزے کے تحت یو اے ای آنے پر ہر ویزٹ پر آپ زیادہ سے زیادہ 90 دن تک قیام کر سکتے ہیں۔ جوکہ مزید 90 دنوں کے لیے بڑھایا جا سکتا ہے۔ٓ یاد رہے کہ اس سے پہلے سیاح صرف 30 یا 90 دنوں کا ویزا حاصل کر سکتے تھے۔
مزید برآں، کیبنٹ میٹنگ کے دوران وریچوئل ورک ویزے کی منظوری بھی دی گئی تھی۔ جس کے تحت ملازمین ایک سال کے لیے یو اے ای میں رہ کر کام کر سکتے ہیں۔

Source: Gulf News

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button